جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پرائمری ٹیچر جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کا صدر منتخب ہو گیا

datetime 30  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک)ٹیچر کو با پ کے بعد رو حانی با پ کا درجہ حا صل ہے ۔ایسا ہی کچھ اس خبر میں ہے کہ جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے عوام نے پرائمری اسکول استاد پیدرو کاستیلو کو اپنا صدر منتخب کیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق پیدرو کاستیلو نے

غیر متوقع طور پر پہلے مرحلے میں دیگر17 اُمیدواروں کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق انہو ں نے منعقدہ صدارتی انتخابات میں سابق صدر کی بیٹی کیکو فوجیموری کو44،000 ووٹوں سے شکست دی ہے۔پیرو میں صدارتی انتخابات رواں سال جون میں منعقد ہوئے تھے لیکن ووٹوں کی گنتی کا عمل ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پیدرو کاستیلو 19 اکتوبر 1969 میں پیرو کے ایک گاؤں پونا میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کسان تھے۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایک پرائمری اسکول استاد کی حیثیت سے کیا۔ بحیثیت استاد وہ 1995 سے 2020 تک اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہے۔پیدرو کاستیلو نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 2002 میں کیا لیکن جب انہوں نے 2017 میں اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کی صدارت کی تو انہیں ملک گیر شہرت ملی۔ ان کی مقبولیت اس قدر بڑھی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے ملک کےصدارتی امیدوار نامزد ہوئے اور پھرانتخاب کے عمل سے بھی گزر گئے۔ خبر رساں ادارے ان کے انتخاب کو حیرت انگیز بھی قرار دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…