منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فیصل آباد میں امام مسجد کے موبائل فون سے نوجوان طالبات کی ہزاروں تصاویر پکڑی گئیں، لڑکیوں کو امام مسجد تصویر وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی) فیصل آباد میں امام مسجد کے موبائل فون سے نوجوان طالبات کی ہزاروں تصاویر پکڑیں گئیں، امام مسجد لڑکیوں کو تصویر وائرل کی دھمکی دے کر بلیک میل کرتا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لی۔تفصیلات کیمطابق پولیس نے فیصل آباد میں ایک امام مسجد کو گرفتار کیا ہے، جس کے موبائل فون سے سکول اور کالج میں پڑھنے والی ہزاروں طالبات کی تصاویر پکڑی گئیں،

پولیس نے اپنی تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ ملزم لڑکیوں کی تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا، ایک خاتون کی جانب سے شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا- امام مسجد کی شناخت عنایت رسول کے نام سے ہوئی ہے- فیصل آباد پولیس نے بلیک ملینگ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے- ملزم کے خلاف مزید تفتیش کی جارہی ہے- اس واقعے کا انکشاف ہونے کے بعد علاقہ مکین کافی مشتعل ہو گئے اور انہوں نے ملزم کو فوری بنیادوں پر سزا دینے کا مطالبہ کیا- علاقے میں حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔دوسری جانب سرگودھا شہر کی بارونق اور مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے وکیل کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے جس کی اطلاع ملتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی اور واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کا فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔بتایا گیا کہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ملزمان کلائنٹ بن کر یونیورسٹی روڈ ہسپتال کے بالماابل چیمہ کالونی ڈسٹرکٹ بار کے رکن وکیل محمدعلی ہمدانی کی گھر آئے اور باتوں ہی باتوں میں وکیل پر اندھا دھند فائرنگ کردی

اور فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گے۔اس فائرنگ میں شدید زخمی وکیل محمدعلی ہمدانی کو نجی ہسپتال منتقل لیجایا جا رہا تھا۔کہ وہ زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گے۔جس پر ان کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ بار کے عہدیداران اور دیگر

وکلاء ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گے اور واقعہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔پولیس نے موقع پرپہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا اور حالات واقعات کا جائزہ لیتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔ مسلح افراد کی فائرنگ سے وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او نے ڈی ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کا

فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق ڈی پی او ذوالفقار احمد نے شہر میں تھانہ کینٹ کے علاقہ یونیورسٹی روڈ پر گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے مقامی وکیل محمد علی ہمدانی کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل سے رپورٹ طلب کر لی اور حکم دیا کہ وقو عہ کا مقدمہ درج کر کے

ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ڈی پی او کے حکم پرڈی ایس پی سٹی ایس ایچ او تھانہ کینٹ پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین یونٹ کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچ گئے اور تمام شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔ڈی پی او ذوالفقار احمد نے ہدایت کی کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…