بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے ایک بار پھر25 جولائی کے انتخابی نتائج کو مسترد اور آزادکشمیر پاکستان بھر اور بیرون ملک بھرپور احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے ذاتی طورپر آزادکشمیر کے انتخابات میں مداخلت کی ،ہر سطح پر بھرپور مزاحمت کی جائیگی ، مینڈیٹ چوری کیا گیا جس پر چپ کسی صورت نہیں بیٹھیں گے ،

آزادکشمیر کی قیادت کے ساتھ ملکر لائحہ عمل طے کرینگے،دھاندلی کے شواہد کو میڈیا کے سامنے لانے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔اس بات کا فیصلہ( ن )لیگ کے جماعتی ٹکٹ ہولڈرز کے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر و صدر مسلم لیگ (ن )راجہ محمد فاروق حیدر خان،سینئر نائب صدر و سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی،مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال،سینئر نائب صدر آزادکشمیر چوہدر طارق فاروق،جنر ل سیکرٹری شاہ غلام قادر،چیف آرگنائزر مشتاق احمد منہاس سمیت تمام جماعتی ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی جانے والی قرارداد کے مطابق آزاد جموں وکشمیر کے حالیہ انتخابات منعقدہ 25جولائی 2021کے انتخابی نتائج کو وفاقی حکومت اور دیگر اداروں کی جانب سے کھلی مداخلت کی بنا پر مسترد کرتے قراردیا کہ جس جماعت نے پانچ لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرنے کے باوجود صرف 6نشستیں حاصل کیں ان میں سے اکثر عہدیداروں کو انتخابی انجینئرنگ کے ذریعے ہرایا گیاجس سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی تحریک متاثر ہوئی ہے اور قومی و بین الاقوامی طور پر مسئلہ کشمیرکمزرو ہواہے اوراس پر پاکستان کے موقف کو نقصان پہنچا منظور ہونے والی قرارداد کے مطابق کھلی دھاندلی کے خلاف پاکستان مسلم لیگ ن پوری قوت سے تحریک چلائے گی

جو مرحلہ وار حلقہ جات پاکستان اور تارکین وطن کشمیریوں تک پھیلائی جائیگی اس دھاندلی کے خلاف عوام کے تعاون سے قومی ،بین الاقوامی سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی تاوقتیکہ کشمیری عوام کو شفاف و غیر جانبدار انتخابات کا موقع نہیں دیا جاتا۔ اجلاس الیکشن کمیشن آزادکشمیر کی ناقص کارکردگی اور انتظامی کمزوری کی

بھرپور مذمت کی گئی۔اجلاس کی نظر میں پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اور کارکنان ان انتخابات کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر کو پہنچنے والے نقصانات کے باوجود اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ ایسی سازشوں کے خلاف ہم دیوار چین بن کر مقابلہ کریں گے اور مسئلہ کشمیر کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ

کیا گیا کہ اجلاس میں دھاندلی کے شواہد کو میڈیا کے سامنے لانے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائیگی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بدترین دھاندلی کا مقابلہ کیا گزشتہ پانچ سال ن لیگ اور راجہ محمدفاروق

حیدر خان نے قومی سطح پر اپنا لوہا منوایا اور نام پیدا کیا ہمیں ان کی پانچ سالہ کاکردگی پر فخر ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے آزادکشمیر کے دیرینہ اور حل طلب مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھاے ایک بھرپور اور جاندار انتخابی مہم چلائی جس پر تمام حلقہ جات کے کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا

ہے اس پر چپ کسی صورت نہیں بیٹھیں گے آزادکشمیر کی قیادت کے ساتھ ملکر لائحہ عمل طے کرینگے۔جن لوگوں نے جماعتی ٹکٹ ہولڈرز کی خلاف ورزی کی انہیں کسی صورت واپس نہیں لیں گے جن لوگوں نے وفاداری نبھائی وہ ہمارا اثاثہ ہیں ن لیگ کے اراکین ایک دو کے علاوہ استقامت کے ساتھ اپنی جماعت کے ساتھ ڈٹے رہے

جو لوگ ضمیر بیچتے ہیں ان کو کبھی سکون نہیں ملتا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوے راجہ محمدفاروق حیدر خان صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا موازنہ 73 سالوں کی کسی بھی حکومت سے کر کہ دیکھ لیں ہم نے تاریخ ساز کامیابیاں حاصل کیں خزانہ آج بھرا ہوا ہے پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی مخالفت کرنے

والوں پر جماعت کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں ہم نے اپنے ٹکٹ ہولڈرز کو بھی جتنے فنڈز دیے اتنے دوسری حکومتوں میں وزرا کو بھی نہیں مل سکے آزادکشمیر میں میرٹ کی بحالی قانون کی حکمرانی اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبہ جات دینے کی روایت ہم نے ڈالی اجلاس سے خطاب کرتے ہوے

سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے تمام تر دباو دھونس دھاندلی کے باجود ڈٹ کر مقابلہ کیا ن لیگ کے کارکنان اکیلے نہیں ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ کی ہر جدوجہد میں آپ ہمیں پیچھے نہیں پائیں گے ملک ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے اور مسلم لیگ ن درست سمت میں ہے ملک کی حالت بدلنی ہے تو اداروں کو اپنی حدود میں رہنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…