پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جنرل سلیمانی کی ہلاکت کو عمران خان نے میرا کارنامہ قرار دیا، سابق امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ، این این آئی) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایرانی فوج کے سپریم کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کو میرے دور حکومت کا واحد یادگار کارنامہ قرار دیا تھا، واشنگٹن کے دو رپورٹرز فلپ رکر اور کیرول لیوننگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت کے حوالے سے کتاب لکھی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان کے بارے میں یہ ریمارکس اپنے فلوریڈا والے مکان میں ایک انٹرویو کے دوران دیے، دونوں رپورٹرز کے مطابق امریکی صدر نے ان کو بتایا کہ سلیمانی کی ہلاکت حیرت انگیز واقعہ تھا ہم اس کے لئے ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے منتظر تھے، کتاب لکھنے والے رپورٹرز نے کہا کہ سابق امریکی صدر نے عمران خان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سلیمانی کی ہلاکت پر کہا تھا کہ یہ ٹرمپ کی زندگی کا اب تک کا سب سے بڑا کام ہے، مصنفین نے اس کے بعد لکھا کہ اس سے ٹرمپ کی ڈرامہ کرنے اور شیخیاں بگھارنے والی خاصیت کا پتہ چلتا ہے۔ دوسری جانب امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اورمشیراعلی جیرڈ کوشنر آیندہ مہینوں میں ایک سرمایہ کاری فرم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور مستقبل قریب میں انھوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ وائٹ ہائوس میں سابق ری پبلکن صدر کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس سے پہلے وہ کوشنرکمپنیز کے سابق چیف ایگزیکٹو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب وہ افینٹی پارٹنرز کے نام سے انوسیٹمنٹ فرم شروع کرنے کے آخری مراحل میں ہیں۔اس نئی فرم کا صدر دفتر میامی میں ہوگا۔جیرڈکوشنرسابق صدرٹرمپ کی بیٹی ایفانکا کے خاوند ہیں۔

وہ اسرائیلی معیشت میں بھارت، شمالی افریقا اور خلیج سے سرمایہ کاری کے لیے اسرائیل میں ایک علاقائی دفتر کھولنے کے خواہاں ہیں۔ ان کے قریبی دوافراد نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پراس منصوبے کے بارے میں بتایا ہے۔ان ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ فرم ابھی منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہے۔کوشنرنے گذشتہ چھ ماہ میامی میں اپنے

اہل خانہ کے ساتھ گزارے ہیں۔اس دوران میں انھوں نے وائٹ ہائوس میں اپنے تجربات کے بارے میں ایک کتاب لکھی ہے۔ یہ کتاب توقع ہے کہ آیندہ سال کے اوائل میں شائع ہوگی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ کوشنر اپنے سسر کے قریب خیال کیے جاتے ہیں لیکن نجی شعبے میں دوبارہ مصروف ہونے کے بعد وہ مستقبل قریب میں سیاست سے دستبردار جائیں گے۔ کوشنر اوران کا خاندان موسم گرما نیوجرسی میں واقع بیڈمنسٹر میں ٹرمپ کی گالف پراپرٹی میں گزار

رہا ہے اور وہ ٹرمپ کے ہمسائے میں رہ رہے ہیں۔سابق صدر کے قریبی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ایک اور نامزدگی کے حصول پرغور کررہے ہیں لیکن فی الوقت ری پبلکن پارٹی ٹرمپ کے حامیوں کے 6 جنوری کو کیپٹول کی عمارت پر حملے اور خود سابق صدر کے گذشتہ سال نومبر میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں جیت سے متعلق جھوٹے دعووں پر دو دھڑوں میں منقسم ہے۔ایک دھڑا ان کا حامی ہے تو دوسرا مخالف ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…