منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کوروناوائرس میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز ہوگئی

datetime 29  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)کوروناوائرس میں مبتلا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں گزشتہ روز ہسپتال بھی لایا گیا،ڈاکٹرزکی جانب سے قاضی فائز عیسیٰ کا معائنہ کیا گیا،دوسری جانب سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور

ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے 7 فی صد سے زائد ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 497 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 76 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 612 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 53 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 209 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 20 ہزار 324 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 59 ہزار 761 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 84 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 37 ہزار 354 مریض اب تک اس بیماری

سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 59 ہزار 707 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 58 لاکھ 78 ہزار 471 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 78 ہزار 7 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 70 لاکھ 26 ہزار 307

کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 74 ہزار 434 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل اموات 5 ہزار 903 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 54 ہزار 904 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں

جو 10 ہزار 995 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 799 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 4 ہزار 435 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 86 ہزار 602 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 797 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 30 ہزار 19 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 326 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 631 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 620 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 935 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 133 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…