اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وہ پھل جس کو نبی کریم ؐ نے 70بیماریوں کا علاج قرار دیا ،آج ہی گھرلے آئیں اورفوائد دیکھیں، زیتون نہ صرف ذائقہ کے اعتبار سے منفرد حیثیت کا حامل ہے بلکہ اپنے اندر متعدد طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔حضرت ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ
رسول اللہ ؐ نے ارشاد فرمایا کہ زیتون کے تیل کو کھایا کرو اور اس کا تیل لگایا کروکیونکہ اس میں ستر بیماریوں کیلئے شفاء ہے۔ زیتون کی فضیلت کا ذکر قرآن مجید میں بھی آیا ہے اور ایک سورۃ میں اللہ عزو جل نے زیتون کی قسم بھی کھائی ہے۔زیتون کے بیشمار فوائد ہیں جن میں سے چند ایک یہ ہے۔ زیتون بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔خون میں اضافی کولیسٹرول کا خاتمہ کرتا ہے۔زیتون میں وٹامن ’’ای‘‘ وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے اور اسکے غذائی ریشے قبض سے بچاتے اورصحت مند رکھتے ہیں۔زیتون میں سوڈیم ،پوٹاشیم ،میکنیشیم،آئرن ،فاسفورس اور آیوڈین موجو د ہوتے ہیں۔زیتون کے کھانے سے جلد پر جھریوں کے نمودار ہونے میں تاخیر ہوتی ہے اگر آپ کھانے سے پہلے دس زیتون کھا لیں تو آپ کی بھوک 20فیصد کم ہو جائیگی۔ روایت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پھل حضرت نوح ؑ کے دور میں بھی موجود تھا۔اس کا تیل اور پھل اچار کے طور پر درآمد کیا جاتا ہے۔