اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرالیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کیوں نہ پارٹی انتخابی نشان واپس لے لیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان سے 14 یوم میں جواب طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے تین جماعتوں کو انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر نوٹس جاری کیا گیا جن میں پی ٹی آئی کے ساتھ ٹی ایل پی اور بلوچستان نیشنل پارٹی بھی شامل ہیں ۔یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 13 جون 2021 کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا تھی ۔