اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی،گھی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

datetime 29  جولائی  2021 |

لاہور( این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی،گھی اورآٹے کی قیمتوںمیں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

جس کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت میں 17 روپے ،گھی کی قیمت میں 90 روپے فی کلو ،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اور دس کلو تھیلے کی قیمت میں 75 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے سے بڑھا کر 84.50روپے مقرر کی گئی ہے، 170 روپے والے فی کلو گھی کی قیمت میں 90 روپے اضافے کے بعد گھی فی کلو اب 260 روپے دستیاب ہوگا۔20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کے اضافے ساتھ اب 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 کی بجائے 950 میں ملے گا، جبکہ آٹے کا دس کلو کا تھیلا 400 روپے سے بڑھا کر 475 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عید الاضحی سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر تین بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں عام مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے نام پر اضافے کی منظوری دی تھی اوراب گزشتہ روزکابینہ کے اجلاس میںبھی اس کی منظوری دی گئی جس کے بعد یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔\

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…