جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

گوادر اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ٹی10 لیگ کرانے کا اعلان کر دیا گیا

datetime 28  جولائی  2021 |

کوئٹہ (آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے رواں سال گوادر اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل ٹی10 لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔بلوچستان حکومت کے سیکرٹری اسپورٹس عمران گچکی کے مطابق وزیراعلیٰ جام کمال کی خواہش پر ٹی20 ورلڈکپ کے فوری بعد ٹی10 لیگ کا میلہ سجایا جائے گا جس میں ہمسائے ممالک کے پلیئرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔عمران گچکی کا کہنا تھا کہ ٹی10 لیگ سے بلوچستان کے نوجوان کرکٹرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ٹی10 لیگ کے میچز گوادر کے خوبصورت اسٹیڈیم میں نومبر کے آخری ہفتے میں کرائے جانے کا امکان ہے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کی تصاویر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر شیئر کرکے چیلنج دیا تھا کہ اس سے خوبصورت گرانڈ اگر کہیں ہے تو ہمیں دکھائیں۔گوادر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا دوستانہ میچ کا انعقاد رواں سال فروری میں کرایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…