کراچی(این این آئی) دنیائے کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نیپال لیگ کا حصہ بن گئے ہیں۔ لیگ کا حصہ بن کر وہ بہت جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔بوم بوم آفریدی نے یہ اطلاع اپنے مداحوں کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام کے ذریعے دی ہے۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ہے کہ وہ نیپال میں ہونے والی لیگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ایورسٹ پریمیئر لیگ (ای پی ایل) رواں سال ستمبر میں شروع ہو گی جس میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی شریک ہوں گے۔شاہد خان آفریدی لیگ میں کھٹمنڈو کنگز الیون کی نمائندگی کریں گے جس کی تصدیق شاہد آفریدی اور ای پی ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔شاہد خان آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وہ نیپال جانے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس دوران مزید دیگر جگہوں پر بھی جائیں گے جن کے متعلق سنا ہے کہ ان جیسی خوبصورتی کہیں اور نہیں ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































