جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

ارطغرل غازی کے اداکار ایجن التان کیساتھ مالی فراڈ پنجاب پولیس نے بڑا قدم اٹھا لیا، ملزم کاشف ضمیر کا بچنا مشکل ہوگیا

datetime 27  جولائی  2021 |

لاہور (آن لائن) ترکی کے معروف ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکارہ ایجن التان کے ساتھ ہونے والے مالی فراڈ کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم مزید تفتیش کے لئے آئندہ ماہ ترکی روانہ ہوگی۔ اس سلسلے میں آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے وفاقی حکومت کو باقاعدہ مراسلہ

ارسال کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس آفیسر علی بن طارق کی سربراہی میں ترکی روانہ ہونے والی تفتیشی ٹیم ترکی میں متاثرہ اداکارہ سے ملاقات کرے گی اور ان کے ساتھ ہونے والے فراڈ کے حوالے سے مختلف سوالات کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا بیان قلم بند کرے گی یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ترکی جانے والی لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے ارکان نے پاکستانی بلیو پاسپورٹ کے حصول کے لئے دستاویزات جمع کروا دی ہیں۔ تفتیشی ٹیم ترک اداکار سے مالی فراڈ کرنے والی پاکستانی ملزم کاشف ضمیر کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی کاپیوں سمیت دیگر معلومات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملزم کاشف ضمیر کو دئیے گئے چیکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرے گی۔ تفتیشی ٹیم کے ترکی کے دورے کا مقصد پولیس کی زیر حراست ملزم کاشف ضمیر کو سخت سے سخت سزا دلوانا ہے واضح رہے کہ لاہور پولیس نے چند ماہ قبل فراڈ میں ملوث ملزم کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…