منگل‬‮ ، 10 جون‬‮ 2025 

جینز پہننے پر 17 سالہ بہو سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

datetime 27  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں جینز پہننے پر سسرالیوں نے مبینہ طور پر 17 سالہ بہو کو قتل کر ڈالا۔برطانوی ٹی وی کے مطابق 17 سالہ نیہا پاسوان کو ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا میں 19 جولائی کو محض اس لیے قتل کیا گیا کہ اس کے سسرالیوں کو

بہو کا جینز پہن کر گائوں میں گھومنا پسند نہیں تھا۔مقتولہ رشتے میں مبینہ قاتلوں کی پوتی بھی تھی جس کا خاندان میں ہی بیاہ ہوا تھا۔مہوادوہ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی جینز پینٹ پہنا کرتی تھی جس پراس کے نانا اور ماموں (سسر)نے اعتراض کیا۔ تاہم لڑکی نہیں مانی اور اس مسئلہ پراس کا اپنے رشتہ داروں (سسرالیوں)سے جھگڑا ہوا۔برہم رشتہ داروں نے ڈنڈوں سے لڑکی کی پٹائی کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئی اور بعد میں اس کی موت ہوگئی۔ لڑکی کے رشتہ داروں نے اس کی نعش کو رکشہ میں ڈال کر قریبی ہائی وے پر واقع پل سے نیچے پھینک دیا۔ تاہم نعش نیچے نہیں گری اور پل کے گرل میں اٹک گئی۔راہگیروں کی اطلاع پرپولیس وہاں پہنچی اور بعد میں نعش کی شناخت نیہا پاسوان کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے لڑکی کے نانا پرنمس پاسوان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ اس کے دو ماموں اور رکشہ ڈرائیور مفرور ہیں۔مقتولہ کی والدہ شکونتلا دیوی پاسوان نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو اس کے دادا اور ماموں نے لاٹھیوں سے مار کر ہلاک کردیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ نے اس دن ان کی بیٹی نے روزہ رکھا تھا اور شام کو مذہبی رسومات ادا کیں۔ جب اس کے نانا، نانی اور ماموں نے اس کے لباس پر اعتراض کیا تو نیہا نے جواب دیا کہ جینز پہننے کی لیے بنائی گئی ہے اور وہ اسے پہنیں گی۔ لڑکی کی اس بات پر جھگڑا ہوا اور لڑکی کو تشدد کرکے قتل کیا گیا۔شکونتلا دیوی نے بتایا کہ جب ان کی بیٹی بیہوش ہوگئی تو اس کے سسرال والوں نے سے ایک آٹو ریکشہ بلایا اوراسے اسپتال لے جانے کا بہانہ بنا کر نعش کو پل سے نیچے پھین دیا۔دوسری جانب پولیس نے نیہا کے نانا، نانی، چچا، خالہ ، کزن اور آٹو ڈرائیور سمیت 10 افراد کے خلاف قتل اور شواہد مٹانے کا مقدمہ درج کرلیا۔سینئر پولیس عہدیدار شریش ترپاٹھی نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ مقتولہ کے نانا، نانی، ایک مامو اور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیرا کوٹا واریئرز


اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…