منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف کا ’’ اینٹی آرمی اوراینٹی عمران ‘‘ایجنڈا ہے ، کسی انتہا تک جانے کو تیارہے ،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف تنہا حکومت بنائے گی ،پیپلز پارٹی نے بڑا پیسہ خرچ کر کے دو تین سیٹوں کا اضافہ کیا ،اگلے الیکشن میں سندھ بھی حکومت بنائیں گے ،2023میں بھی دھاندلی کا رونا روئیں گے ،نوازشریف کا ’’ اینٹی آرمی اوراینٹی عمران ‘‘ایجنڈا ہے ، کسی انتہا تک جانے کو تیارہے ،

جس فوج نے اسے اپنی نرسری سے نکالا،اسی فوج کے خلاف بدزبانی کرتا ہے ،ساری زندگی لگا رہے اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکیں گے،قانونی اور عدالتی معاملات کا کچھ نہیں کہہ سکتا، نواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو چارٹرڈ جہاز دے سکتے ہیں ، ویزہ کے بغیر رہائش پذیر غیر ملکی چودہ اگست تک تجدید کرالیں ۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ کشمیر بارے جو کہا وہ درست تھا ،لال حویلی کے موکل کا تجزیہ درست ہوتا ہے ،پی پی نے دو تین سیٹوں کا اضافی کیا اور اس کیلئے بڑا پیسہ خرچ کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اضافی سیٹیں پی ٹی آئی کے ساتھ جائیں گی اور تحریک انصاف آزاد کشمیر میں تنہا حکومت بنائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پوری کوشش ہو گی اگلے الیکشن میں سندھ میں پی ٹی آئی حکومت بنائے ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں رینجرز کا کہیں استعمال نہیں کیا،پولیس نے پنجاب میں زبردست کام کیا ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کا ایک ہی ایجنڈہ ہے،اینٹی آرمی اور اینٹی عمران خان ہے ،کسی انتہا تک جانے کو تیار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حمداللہ محب کو ملنے دفاع کرتے ہیں،مودی سے پگڑی بدل سکتے ہیں،جندال سے مل سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف نے درخواست نہیں دی،اگرنواز شریف پاکستان آنا چاہیں تو چارٹرڈ جہاز دے سکتے ہیں ۔ دھاندلی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہاکہ یہ 2023 میں بھی یہی کہیں گے کہ دھاندلی ہوئی ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہاکہ جب تک یہ اپنی سیاست سے سے اینٹی سٹیٹ عنصر نہیں نکالیں گے انکا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جو کارڈمشکوک ہوں گے انکو میسج بھیجیں گے،وہ انٹرنیٹ کے ذریعے جواب بھیجیں گے ،ویزہ کے بغیر رہائش پذیر غیر ملکیوں کوپیغام ہے وہ 14اگست تک تجدید

کرالیں۔ انہوں نے کہاکہ اب یہ میاں نہیں لکھتے،یہ کشمیر کے ٹھیکیدار کدھر سے بن گئے ہیں ،عمران خان کو اللہ نے تاریخی کامیابی دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ایف آئی اے میں 1100نشستوں کیلئے 12لاکھ درخواستیں آئی ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ افغان آرمی کے 46افسران

اورجوانوں کو عزت کے ساتھ واپس کریں گے ،مضبوط محفوظ پاکستان آرمی کی قربانیوں سے موجود ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان کے خلاف انڈیا اسرائیل نے ہائبرڈ وار شروع کر رکھی ہے ،سات سالوں میں جعلی کارڈبنے،ان پیسے لیکرکارڈبنانے والوں کو نکالیں گے۔ انہوںنے کہاکہ نورمقدم کیس میں ملزم کا باپ کا پکڑلیا،ملزم

کانام ایک سی ایل میں ڈالنے کے لئے سمری اس ہفتہ کابینہ کو چلی جائے گی،انکو کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ خواہش ہے کہ چین کے نظام کی یہاں پر کاپی ہو،قاتل اور کرپٹ کوموقع پر سزا ہو ۔ انہوں نے کہاکہ افغان پالیسی پر فیصلہ دفتر خارجہ نے کرنا ہے،معاملات ٹھیک ہیں کوئی چیلنج نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افغان

آرمی کے  افسران اور جوانوں کی مہمانداری کی ہے۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ شورش کاشمیری،عطاء اللہ بخاری سے بڑے کس کے جلسے تھے،ووٹ دینے کی الگ سوچ ہے،مریم پہلی دفعہ کشمیر گئی تھی،خاندانی سطح پر ووٹوں کا فیصلہ تھا،جلسوں سے ووٹ کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک سوال پر وزیر داخلہ نے کہاکہ کابینہ میں مزید تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی علم نہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان بھی کشتی رانی،گھڑسواری کا پوچھا،میں

زمینی وزیرداخلہ ہوں،خلائی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ منشیات کے خلاف 14اگست کے بعد جہاد کرنے جا رہا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ سیاچن گلیشئر بھی جا رہا ہوں،وہاں فوجیوں کے ساتھ چائے پیئوں گا،پاکستانی فوج دنیا کی عظیم ترین فوج ہے،نواز شریف بدقسمت ہے جس فوج نے اسے اپنی نرسری سے نکالا،اسی فوج کے خلاف بدزبانی کرتا ہے ،ساری زندگی لگا رہے یہ اقتدار کا منہ نہیں دیکھ سکیں گے،قانونی اور عدالتی معاملات کا کچھ نہیں کہہ سکتا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…