اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

سعودی عرب میں سیف جدہ کا ریتلا ساحل سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 26  جولائی  2021 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے جنوب میں واقع سیف جدہ کا سرخ ریتلا ساحل اپنے نیلگوں پانیوں اور بھوری ریت کی بہ دولت سیاحوں کے لیے

غیرمعمولی کشش رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے عروس البحر کا لقب بھی دیا جاتا ہے۔یہ ریتلا ساحل 3000 میٹر طویل ہے اور سال بھر سیاح یہاں آتے اور ساحل کے قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔شہری یہاں پر سمندری کھیل کھلیتے، گھوڑ سواری کرتے، سمندری لہروں پر تیراکی کرتے اور دیگر سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ساحل کے کنارے موجود سبزہ اس کے قدرتی حسن کو اور بھی بڑھا دیتا ہے۔ دوسری طرف حکومت کی جانب سے یہاں پر سیاحوں کی سہولیات کے لیے تمام وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔ ایک بڑی کار پارکنگ ہے جس جس میں سات ہزار گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں۔ اسمارٹ ٹوائلٹس، آرام کرسیاں، موبائل اور دیگر ڈیوائسز کی چارجنگ کے لیے پلگ، گرمی سے بچنے کے لیے سائبان جیسی سہولیات شامل ہیں۔سیف جدہ ساحل سیاحوں کو بہت کچھ فراہم کرتا ہے۔ گھوڑ سواری کی جاسکتی ہے، پیراکی، غوطہ خوری اور یادگاری تصاویر کے حصول کے لیے بہترین مقام ہے۔سیاحت کے عشاق یہاں پرموجود سمندری جانداروں کے شکار اور ان کے تیار کردہ لذیذ پکوانوں سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…