اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر الیکشن کے بعد سیاسی جماعتوں نے مخصوص نشستوں کیلئے صف بندی شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرالیکشن میں پی ٹی آئی نے25نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا،پیپلزپارٹی نے11اورمسلم لیگ ن نے6نشستیں حاصل کی ہیں،آزادکشمیر پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس نے بھی ایک، ایک نشست حاصل کی، پیپلزپارٹی کے چوہدری یاسین
بیک وقت2نشستوں پرکامیاب ہوئے،حلف برداری سے پہلے چوہدری یاسین کوایک نشست چھوڑناہوگی،ایوان میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی11کے بجائے10ارکان پرمشتمل ہوگی، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی53ارکان پرمشتمل ہوتی ہے، خواتین کیلئے5،علماو مشائخ، ٹیکنوکریٹ، اوورسیز کشمیریوں کی ایک، ایک نشست ہے ،خواتین کی5نشستوں پرانتخاب کیلئے9،9ارکان اسمبلی کے پینل بنیں گے، پی ٹی آئی خواتین کی3، پیپلز پارٹی کم از کم ایک نشست پرکامیاب ہوجائیگی، پی پی، ن لیگ، مسلم کانفرنس، آزادکشمیر پیپلز پارٹی اتفاق کر لیں ایک، ایک سیٹ مل سکتی ہے،علماو مشائخ، ٹیکنو کریٹ، اوورسیز کشمیریوں کی ایک،ایک نشست پرپورا ایوان ووٹ دیگا، عددی اکثریت کی بنیاد پر پی ٹی آئی تینوں نشستیں بھی جیت لے گی۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبد الرشید سلہریا نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں سے 44کے رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے25، پیپلز پارٹی 11اور مسلم لیگ (ن)نے چھ نشستیں حاصل کیں،آزادجموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی،کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے،آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا۔چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر
اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 45 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں سے 44 کے رزلٹ آ چکے ہیں،پی ٹی آئی نے 25،پاکستان پیپلزپارٹی نے 11،مسلم لیگ ن نے 6،مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے،آزادجموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل
اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا،الیکشن کے انعقاد میں میڈیا بالخصوص محکمہ اطلاعات کا تعاون مثالی رہا،محکمہ اطلاعات کے مثالی تعاون پر اسکے شکر گزار ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ امن و امان برقرار رکھنے اور شفاف الیکشن
کے انعقاد میں پاک فوج،سول آرمڈ فورسز،انتظامیہ اور عدلیہ نے بھرپور کردار ادا کیا،دھاندلی کی ایک بھی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی،کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کے اختتام پر متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسرز نے نتائج کا اعلان کیا،ایل اے 16 باغ 4 پر 29 جولائی سے قبل پولنگ کرانے کی کوشش کریں گے،پریس کانفرنس کے دوران الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر ان کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔