ڈیرہ مراد جمالی(آن لائن) آزاد جموں کشمیرسازاسمبلی کے الیکشن حلقہ 34 کے لئے ایک ووٹر کیلئے انوکھا پولنگ اسٹیشن ڈیرہ مرادجمالی میں منعقد کی گئی دن بھر الیکشن کمیشن کا عملہ سخت سیکورٹی میں اکلوتے ووٹر ارشد خان کا انتظار کرتے رہے جبکہ ووٹر پی ٹی آئی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے خوف سے ووٹ ڈالنے کے بجائے بیکری میں کیک بناتا رہا
الیکشن آف پاکستان کے لاکھوں روپے ہوا کی نظر ہوگئے اس سلسلے میں ڈائریکٹر سوشل آفس نصیرآباد ڈیرہ مرادجمالی میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا جس میں پرزائیڈنگ آفیسر محمد اکبر قریشی، پولنگ آفیسر مغل خان سیال،پولنگ اسسٹنٹ میرحسن پولنگ اسٹیشن میں ڈیوٹی سر انجام دیے جہاں ووٹر لسٹ میں درج ایک ارشد خان ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے مقررہ وقت میں پولنگ اسٹیشن پہنچ نہ سکا جس سے الیکشن آف پاکستان کے لاکھوں روپے ہوا کی نظر ہوگئے جبکہ اکلوتا ووٹر ارشد خان بیکری میں بیٹھ کرکیک بناتا رہا پولنگ اسٹیشن میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبد الرشید سلہریا نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں سے 44کے رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے25، پیپلز پارٹی 11اور مسلم لیگ (ن)نے چھ نشستیں حاصل کیں،آزادجموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی،کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے،آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا۔چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 45 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں سے 44 کے رزلٹ آ چکے ہیں،
پی ٹی آئی نے 25،پاکستان پیپلزپارٹی نے 11،مسلم لیگ ن نے 6،مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے،آزادجموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا،الیکشن کے انعقاد میں
میڈیا بالخصوص محکمہ اطلاعات کا تعاون مثالی رہا،محکمہ اطلاعات کے مثالی تعاون پر اسکے شکر گزار ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ امن و امان برقرار رکھنے اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں پاک فوج،سول آرمڈ فورسز،انتظامیہ اور عدلیہ نے بھرپور کردار ادا کیا،دھاندلی کی ایک بھی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی،کسی
بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کے اختتام پر متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسرز نے نتائج کا اعلان کیا،ایل اے 16 باغ 4 پر 29 جولائی سے قبل پولنگ کرانے کی کوشش کریں گے،پریس کانفرنس کے دوران الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر ان کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔