جمعہ‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2026 

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے 44 حلقوں کے رزلٹ کاباضابطہ اعلان کر دیا

datetime 26  جولائی  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبد الرشید سلہریا نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں سے 44کے رزلٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے25، پیپلز پارٹی 11اور مسلم لیگ (ن)نے چھ نشستیں حاصل کیں،آزادجموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی،کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے،

آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا۔چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 45 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں سے 44 کے رزلٹ آ چکے ہیں،پی ٹی آئی نے 25،پاکستان پیپلزپارٹی نے 11،مسلم لیگ ن نے 6،مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے،آزادجموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا،الیکشن کے انعقاد میں میڈیا بالخصوص محکمہ اطلاعات کا تعاون مثالی رہا،محکمہ اطلاعات کے مثالی تعاون پر اسکے شکر گزار ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ امن و امان برقرار رکھنے اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں پاک فوج،سول آرمڈ فورسز،انتظامیہ اور عدلیہ نے بھرپور کردار ادا کیا،دھاندلی کی ایک بھی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی،کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کے اختتام پر متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسرز نے نتائج کا اعلان کیا،ایل اے 16 باغ 4 پر 29 جولائی سے قبل پولنگ کرانے کی کوشش کریں گے،پریس کانفرنس کے دوران الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر ان کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…