اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

اداکارہ دیدار سے سچی محبت کرتا تھا،شادی کرنا چاہتا تھا دیدار نے سٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو ہمارا بریک اپ ہوگیا‎‎

datetime 26  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،کراچی(یواین پی)سابق آل راؤنڈر نے بتایا کہ اداکارہ دیدار سے سچی محبت کرتا تھا، دیدار سے دوستی تھی، شادی کرنا چاہتا تھا لیکن دیدار نے سٹیج چھوڑنے سے انکار کیا تو بریک اپ ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ 2007 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کرنا میرے ساتھ زیادتی تھی، سابق چیئرمین پی سی بی نسیم اشرف مجھے پسند نہیں کرتے تھے۔عبدالرزاق

نے بتایا کہ شعیب ملک کو کہا گیا کہ ان 5سے 7 لڑکوں کو ٹیم سے باہر کردو، شعیب ملک مجبور تھا اس نے بورڈ کا کہا مان لیا۔سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ وسیم اکرم اور معین خان واحد تھے جو مجھے ٹھیک طریقے سے استعمال کرتے تھے۔دوسری جانب سہیل تنویر نے پاکستانی بولرز کو زیادہ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا مشورہ دے دیا، ان کے مطابق اس سے ون ڈے اور ٹیسٹ میں کارکردگی بہتر ہو گی، وہ پاکستان ٹیم میں آل رائونڈر کی خالی جگہ پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ سہیل تنویر نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں شامل بولرز کوزیادہ فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کی ضرورت ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی وجہ سے کنڈیشنز کو بہتر سمجھتے ہوئے ایڈجسٹ کر لیتے ہیں، مگر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی تیاریاں کافی نہیں ہوتیں،اس کیلیے چار روزہ ڈومیسٹک میچز کھیلنے چاہئیں، میں گلی کرکٹ سے منظرعام پر آیا تھا، زیادہ چار روزہ کرکٹ کھیلنے اور طویل اسپیل کرنے سے ہی بولنگ کی سمجھ بوجھ بڑھی۔انھوں نے کہا کہ میں پاکستان

ٹیم میں آل رائونڈر کی خالی جگہ پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہوں،اس کے لیے کے پی ایل میں بیٹ اور بال کے ساتھ فارم کو برقرار رکھوں گا،پی ایس ایل6میں ملتان سلطانز کی جانب سے مجھے کافی عرصے بعد ساتویں نمبر پر بیٹنگ کا موقع ملا، میں نے اس دوران اپنی ٹیم کیلیے بعض کارآمد اننگز کھیلیں اور خوشدل شاہ کے ساتھ اچھی شراکتیں بنائیں۔

سہیل تنویر نے کہا کہ کشمیرپریمیئر لیگ مقامی کھلاڑیوں کو دنیا کے سامنے اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا بہترین موقع ہے، میں نے کافی کشمیری نوجوانوں کو راولپنڈی، اسلام آباد آ کر کرکٹ کھیلتے دیکھا اور جانتا ہوں کہ ان میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے،میں مظفرآباد ٹائیگرز کی نمائندگی کیلیے بے چین ہوں، مجھے امید ہے کے پی ایل میں ہماری ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ مجھے کشمیریوں کیلیے بھی بڑی خوشی محسوس ہو رہی ہے کیونکہ انھیں بھی صحتمندانہ اسپورٹس سرگرمیاں دیکھنے کا موقع ملے گا،مظفرآباد مستقبل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے بھی اہم وینیو بن سکتا ہے، ابھی انٹرنیشنل میچز تو نہیں ہو سکتے لیکن خاص طور پر جب گرم موسم میں دیگر مقامات پر کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے تب کشمیر میں پاکستان ٹیم کا کیمپ وغیرہ لگایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…