ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

وضاحت کسی کام نہ آئی ،بھارت سے مدد لینے کا بیان (ن) لیگی امیدواراسماعیل گجر کے گلے پڑگیا

datetime 26  جولائی  2021 |

اسلام آبا د(این این آئی)سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے ایل اے 35 سے پارٹی امیدوار اسماعیل گجر کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ۔پیر کولیگی رہنمااسماعیل گجر کو 7 دنوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔ احسن اقبال نے کہاکہ جواب جمع نہ کرانے پر ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا ۔یاد رہے کہ اسماعیل گجر نے بھارت سے مدد لینے

کا بیان دیا تھا، بعد ازاںن لیگی امیدوار اسماعیل گجر نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا تھا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ اسماعیل گجر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا بلکہ حکومت کے کردار پر تنقید کی، وہ انتظامیہ سے مخاطب تھے کہ وہ کس کو پکاریں ، کیا کریں ۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ احسن اقبال صاحب نے بھارت سے مدد مانگنے کے بیان پر ایک سیاسی یتیم کو نوٹس دیا ہے جو اچھی بات ہے تاہم کیا ہی اچھا ہو مسلم لیگ کی مجلس عاملہ نواز شریف کو حمداللہ محب جیسے پاکستان دشمن اور ہمدوستان کے پروردہ شخص سے ملاقات پر بوٹس جاری کرے اور ان سے بازپرس کرے؟۔دریں اثنا وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہاہے کہ کپتان کا بھرپور ساتھ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کریں گے۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ عمران خان ان کا سفیر اور حقیقی رہمنا ہے ، آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کر کے بھارت کو بھی واضح پیغام دیا ہے ، فاروق حیدر کے بیان کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پانچ سال وزارتِ اعظمی کا مزہ لوٹے والے نے کشمیری عوام کی تضحیک کی ہے، کشمیری عوام نے بھرپور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کشمیری عوام نے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو نست و نابود کر دیا ، آزاد کشمیر میں فرسودہ سیاسی نظام دفن ہو چکا ہے ،آزاد کشمیر کے عوام نے آزاد کشمیر کو لاڑکانہ بننے سے بھی بچا لیا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…