ریاست کے اوپر ریاست چلانے والوں اور آئین شکن کے کردار کو سامنے لانا قومی خدمت ہے ،تمام تکالیف اس مشن کیلئے کاٹ رہا ہوں ، نواز شریف

24  جولائی  2021

لندن/ اسلام آباد ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آزاد کشمیر کی عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ،25 جولائی کو کشمیر فروشوں،ووٹ چوروں کو بے نقاب کریں ،اللہ تعالیٰ نے یہ مقدس کام آپ سے لے رہا ہے،ریاست کے اوپر ریاست چلانے والوں اور آئین شکن کے کردار کو سامنے لانا قومی خدمت ہے ،

تمام تکالیف اس مشن کیلئے کاٹ رہا ہوں ،آئین و قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ہفتہ کے روز لندن سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر الیکشن کے حوالے سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ میرے بھائیو بہنوں جن لوگوں نے پاکستان کے عوام کو اس حال تک پہنچایا ہے اب وہ لوگ آزاد کشمیر کا رخ کرنا چاہتے ہیں لیکن 25 جولائی کو بتا دو انہیں کہ ہم تمہیں آزاد کشمیر میں ووٹ چوری نہیں کرنے دینگے آپ اپنے ووٹ پہ پہرہ دے کر ان بکسہ چوروں کا راستہ روکیے۔ نواز شریف نے کہا کہ جب ووٹ چوری ہوتا ہے تو آپکے بچوں کی فیسیں بھی چوری ہوتی ہیں بچوں کے اخراجات بھی چوری ہوتے ہیں، آپکا روزگار بھی چوری ہوتا ہے، مجھے بتائیں کیا عید پر غریب اپنے بچوں کو نئے کپڑے پہنا سکا، کیا غریب کی جیب میں قربانی کیلئے پیسے تھے؟نواز شریف نے مزید کہا کہ میں نے جو باتیں کی ہیں بڑے خلوص محبت اور پیار سے کی ہیں یہ ہمارا فرض ہے اپنے آئین کی رکھوالی کریں ،اپنے ملک کی رکھوالی کریں ،اپنے معاشرے کی رکھوالی کریں ، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،میں جو تکلیف کاٹ رہا ہوں اسی مشن کے لئے کاٹ رہا ہوں ،انہوں نے آزاد کشمیر کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے بھائیو میرے ساتھیو آج پوری قوم اور پورا پاکستان آپکی طرف دیکھ رہا ہے

تمام ظلم اور جبر کے باوجود ہاتھ سے ہاتھ ملا کر امید حوصلے اور جرات کیساتھ آپ نے آگے بڑھنا ہے،25 جولائی کو آپ نے صرف ووٹ ہی نہیں دینا اپنے ووٹ پہ پہرہ بھی دینا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ مقدس کام اللہ تعالیٰ آپ سے بھی لے رہا ہے کیونکہ ان کشمیر فروشوں اور ووٹ چوروں کو بے نقاب کرنا بھی ایک قومی خدمت

ہے ان آئین شکنوں کو بے نقاب کرنا ایک قومی خدمت ہے ریاست کے اوپر ریاست چلانے والوں کے کرداروں کو سامنے لانا بھی قومی خدمت ہے،آپکو معلوم ہے کیسے ہماری حکومت نے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کے روشنی میں لاکھڑا کیا تھا اور پھر چند آئین شکنوں نے 2018 کے الیکشن کو چوری کرلیا اچھے بھلے پاکستان کو

ترقی و خوشحالی کی پٹڑی سے اتارا گیا،ایک نالائق نااہل اور اناڑی کی ہار کو جیت میں بدلا گیا،آزادکشمیر کے بھائیو اور بہنوں آپ سب جانتے ہو میرا آپ سے بڑا گہرا محبت اور خون کا رشتہ ہے،ہماری محبت کی گواہی وہ مناظر دے رہے ہیں جوالیکشن کمپین میں دیکھنے کو ملی،آپ نے جس خلوص سے مریم نوازشریف اور کے قائدین کا استقبال کیا آپ نے وہ فقیدالمثال استقبال کرکے میرا مان رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…