پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

مون سون کا تیسرا سپیل ملک میںکب داخل ہوگا؟ گرمی کے ستائے پاکستانیوں کے چہرے کھل اٹھے

datetime 24  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مون سون کا تیسرا اسپیل آئند دو روز بعد ملک میں داخل ہوگا جس پر کسانوں اور آبی ماہرین نے خوشی کا اظہار کیا ہے، بارش سے پانی کی بڑی قلت ختم ہوگئی ہے، بڑے ڈیموں میں پانی وافر مقدار میں موجود ہے اور چاول، گنے اور مکئی کی فصل کے لیے ضرورت کے مطابق پانی میسر ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات

کے عہدیداروں کے مطابق ملک میں تاریخی اوسط کے مقابلے میں یکم اور 23 جولائی کے درمیان 23 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان تین ہفتوں کے دوران پنجاب میں 17 فیصد، خیبر پختونخوا میں 32 فیصد، گلگت بلتستان میں 151 فیصد، آزاد جموں و کشمیر میں 9 فیصد اور بلوچستان میں 49 فیصد زیادہ بارش ہوئی۔بارش کے دو اسپیلز سے قلت آب نہیں رہی جو 30 فیصد تک پہنچ چکی تھی تاہم اب صوبوں کو اپنی ضرورت سے 26 فیصد زیادہ پانی مل رہا ہے۔سندھ کو ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک، پنجاب کو ایک لاکھ 35 ہزار کیوسک، بلوچستان کو 14 ہزار کیوسک اور خیبر پختونخوا کو 3 ہزار 100 کیوسک پانی ملا۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے مطابق مجموعی طور پر (یکم اپریل سے 20 جولائی) پانی کی قلت میں 12 فیصد کمی آئی ہے۔ان ہفتوں کے دوران تربیلا جھیل میں 57 فٹ جبکہ منگلا جھیل میں 23 فٹ پانی کا اضافہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں جھیل میں مقرہ ہدف سے کئی زیادہ کم پانی ہے تاہم ارسا کا ماننا

ہے کہ یہ صورتحال بہت بہتر ہے جو گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران سامنے آئی اور بارش کے آئندہ اسپیل سے امید کے مطابق چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں۔ارسا کے خالد ادریس رانا نے بتایا کہ موجودہ صورتحال اس مہینے کے آغاز سے کہیں بہتر ہے۔اتھارٹی کے پاس 4 لاکھ 24 ہزار 900 کیوسک پانی کی آمد تھی جو اس نے نظام میں جاری 3 لاکھ 12 ہزار کیوسک کے

مقابلے میں کی تھی۔انہوں نے کہا کہ تاہم صورتحال اتنی اچھی نہیں ہے جس کے بارے میں موسمیاتی حکام نے پیش گوئی کی تھی۔خالد ادریس رانا نے کہا کہ دونوں دریاؤں جہلم اور چناب میں 3 لاکھ کیوسک پانی کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن ہمیں اصل میں جہلم میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک اور چناب میں ایک لاکھ 39 ہزار کیوسک پانی ملا۔انہوں نے بتایا کہ

دریائے سندھ کے لیے 3 لاکھ 75 ہزار کیوسک پانی کی امید تھی لیکن محض 2 لاکھ 88 ہزار کیوسک سے زیادہ نہیں ملا۔خالد ادریس رانا نے امید ظاہر کی کہ آئندہ شروع ہونے والے اسپیل سے صورتحال مزید بہتر ہونے کا امکان ہے۔اضافی پانی کی موجودگی سے خصوصاً پنجاب کے بالائی علاقوں میں کسان خوش ہیں۔توقع کی جارہی ہے کہ تینوں بڑی فصلوں کو

مختلف اوقات میں ہونے والی بارش سے خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔گوجرانوالہ کے نواحی علاقے کے ایک کاشت کار راجا لطف اللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے جلدی مکئی کی بوائی کی تھی وہ اپنی فصل کو بہتر دیکھ سکیں گے۔چاول کیلئے پانی ہمیشہ اچھا ہوتا ہے لیکن موجودہ مقدار جو حالیہ باش سے میسر ہوئی ہے اس سے کسانوں کو مزید دو سے تین ہفتوں کے لیے اپنے ٹیوب ویلز چلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔گنے کی فصل کے لیے بھی کم از کم دو ہفتوں تک ٹیوب ویل کی ضرورت نہیں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…