جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

بیٹی کا مبینہ اغوا اور تشدد کیس، افغان سفیر پاکستان چھوڑ کر فیملی سمیت ترکی چلے گئے

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، آن لائن) افغانستان کے سفیر اپنی فیملی کے ساتھ ترکی چلے گئے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب اللہ علی خیل اپنے خاندان کے ساتھ ترکی چلے گئے ہیں جبکہ دیگر عملہ افغانستان چلا گیا ہے، دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا نہیں بلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔، اغوا کا مقدمہ دنیا کا منہ رکھنے کیلئے درج کیا،

چاہتے ہیں افغان سفیر تحقیقات کا خود بھی حصہ بنیں،عالمی طاقتیں نہیں چاہتی پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوں،دنیا کو تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے، پاکستان کے خلاف ان ڈیکلیئرڈ ہائبرڈ وار شروع ہو چکی ہے اور آنے والے دنوں میں ہائبرڈ وار تیز ہوگی۔منگل کو اپنی رہائشگاہ لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کیس میں چاروں ٹیکسیوں کے مالکان تک پہنچ گئے ہیں، ہماری تفتیش کے مطابق یہ اغو ا کا کیس نہیں ہے، 200 سے زائد ٹیکسی ڈرائیورز اور مالکان تک پہنچے، افغان سفیر کی بیٹی گھر سے پیدل نکلی، کھڈا مارکیٹ گئی، ایک 2 ڈرائیور سرکاری ملازم ہیں، بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے ٹیکسی چلاتے ہیں،، ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں اور نہ ہی کسی ٹیکسی میں کوئی دوسرا بندہ تھا، یہ اغواء کا کیس نہیں بنتا، یہ معاملہ اغوا نہیں بلکہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، ہم نے افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا پرچہ دیا ہے، افغان سفیر کی بیٹی کا یہاں ہونا ضروری ہے اور چاہتے ہیں افغان سفیر خود بھی تحقیقات کا حصہ بنیں۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ داسو واقعے کے بعد چینی حکومت ہم سے مطمئن ہے تاہم بھارت اسے نئی شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے، چین اور پاکستان کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،

عالمی طاقتیں نہیں چاہتی پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط ہوں، پاکستان کے خلاف غیر اعلانیہ ہائیبرڈ وار تیز کی جارہی ہے جب کہ عمران خان امت مسلمہ کا ابھرتا لیڈر ہے جو بھارت اسرائیل کو ایک آنکھ نہیں بھاتا۔شیخ رشید نے کہا کہ جوہرٹاؤن کا دھماکا ایف اے ٹی ایف اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا جب کہ داسو کا واقعہ جی سی سی کی میٹنگ سے پہلے کیا گیا اور افغان سفیرکی بیٹی کا واقعہ افغان کانفرنس سے پہلے کیا گیا، ان کی

ٹائمنگ دیکھیں، جو واقعات ہو رہے ہیں سازش کے تحت ہو رہے ہیں، دنیا کو تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے پاکستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے، پاکستان کے خلاف ان ڈیکلیئرڈ ہائبرڈ وار شروع ہو چکی ہے اور آنے والے دنوں میں ہائبرڈ وار تیز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کشمیر میں عمران خان کیخلاف مہم چلا رہی ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف ہی کامیاب ہوگی، دھرنا مریم نواز کا شوق ہے، خوشی سے دھرنا دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…