جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عیدالاضحٰی کی آمد کے موقع پر ٹماٹر کے نرخ اچانک بڑھ گئے، قیمت میں سو گنا اضافہ

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) کوہاٹ میں عیدالاضحٰی کی آمد کے موقع پر ٹماٹر کے نرخ اچانک بڑھ گئے اور ٹماٹر کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں نئی قیمت 100روپے فی کلو مقرر کی گئی جبکہ لیموں اور ادرک کی قیمتیں بالترتیب 33 فیصد اور 16فیصد بڑھ گئیں۔ منگل کے روز جاری سرکاری نرخنامہ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 100 روپے مقرر کی گئی

جس میں ایک ہفتہ کے دوران 100 فیصد اضافہ ہوا۔ایک ہفتہ قبل ٹماٹر کی فی کلو قیمت 50 روپے مقرر تھی تاہم عیدالاضحٰی کی آمد کے موقع پر منگل کے روز ٹماٹر کی قیمت فروخت میں اچانک سو فیصد اضافہ کرکے نرخ 100روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ اسی طرح گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران لیموں اور ادرک کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 33 فیصد اور 16 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ لیموں کی قیمت 120 روپے فی کلو سے بڑھا کر نئی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ ادرک کی قیمت 500 روپے سے بڑھا کر 580 روپے فی کلو کردی گئی۔ دوسری جانب آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے عید الاضحی اورحج کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم امسال بھی عید الاضحی انتہائی مشکل حالات میں منا رہی ہے، حکومت کی پالیسیوں کے باعث مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام سے سفید پوشی کا بھرم چھین لیا ہے،جس قدرممکن ہو سکے مستحق طبقات کو عید کی خوشیوں میں شریک کیا جانا چاہیے۔اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ کوروناوباء کی وجہ سے ہر طبقہ مشکلات کا شکارہے اور رہی سہی کسرحکومتی پالیسیوں نے نکال دی ہے،حالیہ سالوں میں عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور ان کیلئے روح اور زندگی کا رشتہ برقرارکھنامحال ہو گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ عید الاضحی پر قربان کئے گئے جانوروں کا گوشت ان غرباء اورمساکین میں تقسیم کو ترجیح دیں جو سارا سال گوشت کھانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔اشرف بھٹی نے امت مسلمہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مبارکباد بھی دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…