منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

گھر میں جانور ذبح کرنے پر پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)حکومت سندھ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر گھروں کے اندر یا نزدیک قربانی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس میں اضافے کے باعث شہری رہائشی علاقوں میں قربانی کی اجازت نہیں ہے۔جانوروں کی قربانی کیلئے کھلے میدان کا انتخاب کیا جائے اور جانوروں کی قربانی کرتے ہوئے

مجمع اکھٹا نہ ہو۔محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات بھی کھلی جگہ میں منعقد کئے جائیں گے، اور ایک ہی مقام پر نماز عید کے ایک سے زائد اجتماعات الگ اوقات میں کیے جائیں۔نمازعید کیلئے آنے والوں کو تھرمل سکینر سے گزارا جائے، نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے اور عید کے اجتماعات میں بیمار افراد، بچوں اور بزرگ شہریوں کو شرکت نہ کرنے دی جائے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ عید کی نماز پڑھنے والے افراد فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں، اور شہری نماز عید کے بعد ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کریں۔ دوسری جانب پنجاب بھر میں 85 کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں پر عیدلاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں 85 کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں پر عیدلاضحیٰ کے موقع پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبے بھر میں 85 کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی کا اخبارات میں اشتہار بھی شائع ہوا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…