پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

آزاد کشمیر انتخابات میں مداخلت پر راجہ فاروق حیدر نے اسلام آباد میں دھرنے کی دھمکی دے دی

datetime 20  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے، عمران خان کونہ الیکشن چوری کرنے دیں گے نہ ہی بدمعاشی کرنے دیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ دوران احتجاج انڈے ٹماٹر تو استعمال ہوتے ہیں جواب میں فائرنگ سمجھ سے باہر ہے،آزادکشمیر کو مذاق بنایا ہوا ہے،

کیا یہ بنی گالہ ہے جو چاہیں آپ یہاں کریں۔فاروق حیدر نے کہاکہ اپنا مقدمہ پاکستانی عوام کے سامنے پیش کروں گا،کیا یہ وزیراعظم پاکستان ہیں جوآزاد کشمیر کا آئین پامال کررہے ہیں،لوگوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہاکہ کیبنٹ ڈویژن کے ہیلی کاپٹر پر آکر وہ انتخابی مہم چلاتے ہیں، ریاست کا فیصلہ رائے شماری کے ذریعہ ہوگا تو تسلیم کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں وزیراعظم پاکستان اور ان کے وزراء کی براہ راست مداخلت بند نہ ہوئی تو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا جعلی وکیل ہے،نواز شریف کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے اور جیتیں گے،سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے،مریم نواز نے خطاب کے دوران کہا کہ میں بھی چاہتی ہوں کہ میں ہاتھ اوپر کروں تو سب لوگ کھڑے ہو جائیں اور ہاتھ نیچے کروں تو سب لوگ بیٹھ جائیں، انہوں نے کہا کہ چلو آزما لیتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے ہاتھ اوپر کئے تو لوگ کھڑے ہو گئے اس کے بعد انہوں نے ہاتھوں سے نیچے بیٹھنے کا اشارہ کیا تو لوگ بیٹھ گئے، مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے،نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہیں

جس نے رشوت دی وہ عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے، تنویرالیاس نے 2016 میں نوازشریف سے پچاس کروڑ روپے فنڈ دینے پر ٹکٹ مانگی تھی، خوشی ہے میں کسی اے ٹی ایم کے پاس نہیں گئی،افغان سفیر کی بیٹی اکیلی تھی یا ٹیکسی میں سفر کررہی تھی، حفاظت حکومت کی ذمہ داری تھی،عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی کا مطلب گیس، ڈیزل، پٹرول ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…