پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ن لیگ سمیت تین بڑی جماعتوں سے اتحاد پر غور، جہانگیر ترین نے ہم خیال گروپ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ہم خیال گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین نے مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے اہم مشاورتی اجلاس سیاحتی مقام نتھیا گلی میں طلب کر لیا۔اجلاس تین روز تک جاری رہے گا جس میں اس حوالے سے مشاورت کی جائے گی کہ آئندہ انتخابات میں کیا حکمت عملی ہو گی۔اس سے قبل بلدیاتی انتخابات میں

ایک گروپ اور ایک نشان کے تحت الیکشن لڑا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں مستقبل میں ن لیگ، ق لیگ سمیت پیپلز پارٹی کے ساتھ ممکنہ اتحاد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے 40 کے قریب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2 اگست کو نتھیا گلی مری میں بھی طلب کیا ہے جو 4 اگست تک جاری رہے گا۔ارکان اسمبلی کے قیام و طعام کا اہتمام کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ترین نے قریبی سینئر رفقا مشاورت کی ہے کہ مستقل میں عمران خان کے ساتھ مکمل طور پر صلح نہیں ہوتی تو اس صورت میں کیا لائحہ عمل ہونا چاہئیے۔کیونکہ بجٹ منظوری کی مجبوری کے تحت وزیراعظم اور حکومت کو وقتی طور پر ریلیف دینا پڑا جبکہ اصل صورت حال مختلف ہے۔قومی امکان ہے کہ اگلے الیکشن میں ہم خیالوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا۔صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کا سیاسی نقشہ ابتدائی طور پر زیربحث آئے گا۔جہانگیر ترین نے تمام ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنی تجاویز، سفارشات ساتھ لے کر آئیں اور اپنے اپنے انتخابی حلقوں کی رپورٹ بھی تیار کریں کہ وہاں تحریک انصاف کا کتنا ووٹ ہے اور دیگر جماعتوں کا کتنا ووٹ ہے۔مزید یہ کہ کس جماعت کے ساتھ اتحاد فائدے میں رہے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…