اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

چینی انجینئرز پر داسو میں جان لیوا حملہ اور افغان سفیر کی بیٹی کا اسلام آباد سے مبینہ اغوا، پاکستان کا امن سلیکٹڈ کی نااہلی اور سیلیکٹرز کی اصل فرائض سے غفلت کی نذر ہو رہا ہے، نواز شریف

datetime 19  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چینی انجینئرز پر داسو میں جان لیوا حملہ اور افغان سفیر کی بیٹی کا اسلام آباد سے مبینہ اغوا انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے، جو امن پاکستان میں ہم نے بڑی محنت سے اپنے دور میں حاصل کیا تھا وہ سلیکٹڈ کی نااہلی اور

سیلیکٹرز کی اصل فرائض سے غفلت کی نذر ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کشمیر کا جعلی وکیل ہے،نواز شریف کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے اور جیتیں گے،سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے،پاکستان میں جس جس کو غدار کا لقب دیا وہ ا تنا ہی وفادار ہے،نوازشریف اپنی جماعت کو ٹکٹ دیتے ہیں بیچتے نہیں جس نے رشوت دی وہ عمران خان کے ساتھ بیٹھا ہے، تنویرالیاس نے 2016 میں نوازشریف سے پچاس کروڑ روپے فنڈ دینے پر ٹکٹ مانگی تھی، خوشی ہے میں کسی اے ٹی ایم کے پاس نہیں گئی،افغان سفیر کی بیٹی اکیلی تھی یا ٹیکسی میں سفر کررہی تھی، حفاظت حکومت کی ذمہ داری تھی،عمران خان کی حکومت میں جی ڈی پی کا مطلب گیس، ڈیزل، پٹرول ہے۔ پیر کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ایسی جگہ پر کھڑی ہوں جس کے 3 اطراف میں ایل او سی (لائن آف کنٹرول) ہے تو میں سب سے پہلے مقبوضہ کشمیر جو ایل او سی کے اْس پار ہے، میں مقبوضہ کشمیر کے شہید بیٹوں، ان کی ماؤں، والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، اور یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک لاکھ شہدا جنہوں نے اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے اپنا خون بہایا ہے، مریم نواز یہاں کھڑے ہوکر وعدہ کرتی ہے کہ نواز شریف اور آزاد کشمیر میں کھڑے لوگ آپ کا مقدمہ لڑیں گے، نہ صرف یہ مقدمہ لڑیں گے بلکہ سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…