ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کا افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کااظہار

datetime 19  جولائی  2021 |

سلام آباد (این این آئی)پاکستان نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے ایک با ر پھر واضح کیا ہے کہ افغان امن عمل کو آگے لیکر بڑھنے کی ذمہ داری افغانستان کے تمام سٹیک ہولڈرز پر ہے، امریکی افواج کے غیرذمہ دارانہ انخلاسے افغانستان میں سیکیورٹی خلا پیدا ہو سکتا ہے،افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات سے مسئلہ حل کیا جائے ،

لاہور جوہرٹائون میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں۔ ایک انٹرویومیں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال باعث تشویش ہے لیکن ابھی بھی طالبان امریکہ مذاکرات اور انٹرا افغان ڈائیلاگ کے ہونے سے امید باقی ہے، اس وقت ضروری کہ عالمی برادری، افغان حکومت اور طالبان امن عمل کو آگے بڑھانے پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مذاکرات کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو چاہیے کہ اپنی اپنی پوزیشنز میں لچک پیدا کریں ورنہ افغان امن عمل کا آگے بڑھنا نا ممکن ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ طویل عرصے جنگ کے حالات کے بعد یہ افغانیوں کیلئے تاریخی موقع ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی حل کی طرف جائیں۔انہوںنے کہاکہ افغان صورتحال پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے، پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاذمہ دارانہ ہونا چاہیے کیونکہ امریکی افواج کے غیرذمہ دارانہ انخلاسے افغانستان میں سیکیورٹی خلا پیدا ہو سکتا ہے جسے افغانستان کے اندر موجود سپائلرز یا بین الاقوامی دہشتگرد آرگنائزیشن پر کر سکتی ہیں اور پاکستان ان مضمرات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی دہائیوں سے 30 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،

ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو تاکہ افغان مہاجرین باعزت طور پر اپنے وطن واپس جا سکیں تاہم اگر افغانستان میں دوبارہ بدامنی پیدا ہوئی تو افغان مہاجرین ہمسایہ ممالک اور بالخصوص طور پر پاکستان کا رخ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان میں امن اور افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کی بات کرتا آیا

ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس نے کہا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، اس کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے امن تلاش کرنا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان میں ایسی نمائندہ حکومت بنے جس پر سب کو اعتماد ہو۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کی سب سے زیادہ ضرورت افغان عوام، اس کے بعد پاکستان

سمیت خطے کے دوسرے ممالک کو ہے، افغانستان میں سیکیورٹی خدشات کے پاکستان پر بھی براہ راست اثرات پڑتے ہیں، ماضی میں بھی افغان جنگ سے افغانستان کے بعد پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا، 70 ہزار لوگ اپنی جانوں سے گئے جبکہ معاشی طور پر ڈیڑھ سو ارب ڈالر نقصان اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افغان

مسئلے کے حوالے سے تسلسل کے ساتھ موقف رہا ہے کہ اس مسئلے کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے ہی ہے، امریکہ نے فوجی حل تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آج امریکہ سمیت تمام عالمی برادری پاکستان کے موقف پر متفق ہے، طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات اور انٹرا افغان ڈائیلاگ پاکستان کی

جامع کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان کے اندر سپائلر کا کردار ادا کیا اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی، پاکستان نے بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، ہم نے گزشتہ سال ڈوزیئر پیش کیا تھا کہ بھارت کسطرح دہشتگرد نیٹ ورک آپریٹ کرتا ہے اور پاکستان کے اندر

دہشتگردوں کی پشت پنائی کرتا ہے، ہم نے ٹھوس شواہد دنیا کے سامنے رکھے تھے، گزشتہ ماہ لاہور جوہرٹائون میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے حوالے سے پاکستان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں، اس کے علاوہ ای یو ڈس انفولیب انکشافات میں دنیا نے دیکھا کہ کسطرح بھارت نے جعلی ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…