ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پاک چین دوستی کے دشمنوں کو ایک اور زبردست جواب، داسو ڈیم پر چینی کمپنی نے کام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کر دی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ داسو میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد چینی کمپنی نے کام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کردی،داسو ڈیم واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن سمجھتے ہیں ایسی کارروائیوں سے ڈیم منصوبے پرکام بند ہوجائے گا تو وہ غلط ہیں، افغان سفیر کی بیٹی پر تشدد واقعہ میں افغان ایمبیسی بھی تفتیش میں تعاون کررہی ہے،

امید ہے جلد نتائج برآمد ہوں گے، 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرے گی،پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو حلقوں میں امیدوار نہیں مل سکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ داسو ڈیم واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دشمن سمجھتے ہیں ایسی کارروائیوں سے ڈیم منصوبے پرکام بند ہوجائے گا تو وہ غلط ہیں کیونکہ ایسے واقعات سے پاک چین تعلقات متاثر نہیں ہوسکتے۔انہوں نے بتایا کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پرکام کی رفتار پہلے سے زیادہ تیزکردی ہے، پاک چین دشمنوں کویہ پیغام ہے ہم نئے عزم سے کام کریں گے،داسو ڈیم پاک چین دوستی کا ایک مظہر ثابت ہوگا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ افغان سفیرکی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا مقدمہ درج کیا جاچکا ہے، ٹیکسی ڈرائیور حراست میں ہے، جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، افغان ایمبیسی بھی تفتیش میں تعاون کررہی ہے، امید ہے جلد نتائج برآمد ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ 25 جولائی کو ہونے والے آزاد کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف فتح حاصل کرے گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو حلقوں میں امیدوار نہیں مل سکے، پیپلز پارٹی کو 7اور ن لیگ کو صرف 15امیدوار مل سکے ہیں،مریم نواز اوربلاول غیرسنجیدہ سیاسی قیادت ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…