ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات چوری چھپے بیت المقدس میں املاک خرید رہا ہے، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  جولائی  2021 |

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) بیت المقدس کے امور کے تجزیہ نگار مازن الجعبری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت سے بیت المقدس میں

فلسطینیوں سے املاک خرید رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق القدس کی صورت حال پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار الجعبری نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں بعض فلسطینی ایجنٹ شہر میں بیش قیمت املاک متحدہ عرب امارات کو فروخت کررہے ہیں اور امارات یہ املاک اسرائیل کو فراہم کر رہا ہے۔الجعبری کا کہنا تھا کہ پرانے بیت المقدس میں بعض کمیٹیوں نے دیکھا ہے کہ امارات نے متعدد تجارتیاملاک خریدنے کی کوشش کی ہے تاہم ان املاک کے مالکان کو دی جانے والی وارننگ کیبعد املاک کی خریدو فروخت منسوخ کردی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے مفاد میں فلسطینیوں کی املاک خرید رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک کی خریداری حیران کن نہیں۔ امارات اسرائیل کا اتحادی ہے اور فلسطینیوں سے ان کی املاک خرید کر اسرائیل کے تصرف میں دینے کی کوشش کررہاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…