منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

تیرے مرنے کا انتظار ہے مرتا کیوں نہیں ؟ جان چھوڑ ہماری بھائی نے 74سالہ علیل بھائی کو فریزر میں بند کر دیا ،پوری رات فریزر میں بند رہنے کے بعدعلیل شخص کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا ؟ سب حیران

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں ایک انوکھا ہی واقعہ دیکھنے میں آیا جہاں ایک 74 سالہ شدید علیل شخص کو ان کے گھر والے مارنا چاہتے تھے اور اسی وجہ سے ان کے بھائی نے انہیں لاشیں رکھنے والے فریزر میں ڈال دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق

ریاست تامل ناڈو میں 74 سالہ شدید علیل شخص کے اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ان کے گھر والے ان کے مرنے کا انتظار کر رہے تھے۔ نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق اسی وجہ سے ان کے بھائی نے اپنے بیمار بھائی کو ساری رات ایک ایسے فریزر میں ڈال دیاجس میں مُردوں کو رکھا جاتا ہے۔حکام کے مطابق انہیں جیسے ہی اطلاع ملی تو انہوں نے اس بیمار شخص کو فوراً اس فریزر سے نکالا جس میں ان کے بھائی نے انہیں ساری رات رکھا ہوا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بالاسُبرامانیہ کمار کو حال ہی میں اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا اور ان کی حالت تشویش ناک تھی جب کہ ان کا بھائی ان کے مرنے کا انتظار کر رہا تھا اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بھائی کو فریزر میں ڈال دیا تھا۔74 سالہ شخص کے گھر والوں نے ایک ایجنسی کے ذریعے لاشیں رکھنے والا فریزر حاصل کیا تھا اور جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ اس فریزر میں ایک زندہ انسان کو ساری رات رکھا گیا ہے تو یہ فوراً وہاں پہنچے۔بالاسُبرامانیہ کمار کے گھر والوں کا کہنا تھا کہ ان کی روح ابھی تک جسم سے نہیں نکلی تھی اور ہم انتظار کر رہے تھے کہ کب ان کی روح نکلے گی۔بعدازاں پولیس نے اس معاملے کا فوراً نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…