منگل‬‮ ، 17 جون‬‮ 2025 

گنجے افراد کے لئے خوشخبری:ماہرین نے فوری علاج ڈھونڈ نکالا

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے مردوں میں خود امنیاتی حملے ( آٹوامیون اٹیک) کے بعد بال جھڑنے سے پیدا ہونے والے گنج پن کو ختم کرنے میں ایک غیرمعمولی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر میں گنج پن کی ایک قسم

’ایلوپیشیا اریٹا‘ کو خاص اینزائم والی ایک دوا سے ختم کرنے کا تجربہ کیا گیا جنہیں جینس کائنیز یا جے اے کے کہا جاتا ہے، چوہوں پر تجربات میں ثابت ہوا کہ یہ دوا آٹو امیون کے سگنل کو روکتی ہے اور جب دوا کی خاص مقدار لوگوں کو کھلائی گئی تو انمیں گنج پن بھی رک گیا اور ان کے بال دوبارہ اگنے لگے۔ماہرین کے مطابق جب دوا کو براہِ راست گنجے چوہوں کے سر پر لگایا گیا تو اس سے حیرت انگیز طور پر ان کے سروں پر بھرپور بال اگنے لگے 3 ماہ بعد چوہوں کے سارے بال دوبارہ لوٹ آئے۔ اس کے علاوہ جب تجربہ گاہوں میں مصنوعی طور پر بالوں کی افزائش کے لیے اس دوا کو ڈالا گیا تب بھی حیرت انگیز طور پر بال اگے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس دوا کو منظور کرلیا ہے۔ماہرین نے اپنی کاوش کو ایک تحقیق جرنل سائنس ایڈوانسس کی تازہ اشاعت میں پیش کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان کی دوا میں موجود کیمیکل انسانی کھوپڑی کے مسام کھول کر بالوں کی بہت جلدی افزائش کرتے ہیں کیونکہ اس سے ان میں بال بنانے کا سگنل ’ کھل‘ جاتا ہے تاہم عمررسیدگی کے ساتھ عام گنج پن کا علاج ابھی دور ہے جس میں مرد اور خواتین میں بھی کھوپڑی کے خاص حصوں سے بال کم ہوتے جاتے ہیں اور اس کے لیے انہیں مزید تحقیق اور وقت درکار ہے جب کہ انہیں امید ہے کہ فی الحال یہ بالوں کو باریک ہونے اور گنج پن کو جزوی طور پر روک سکتی ہے۔واضح رہے کہ گنج پن کی بہت سی اقسام ہیں اور یہ دوا آٹو امین ایلوپیشیا کے لیے ہی مو¿ثر ہے جس میں انسان کا اپنا امنیاتی نظام ہی بالوں کا دشمن بن کر انہیں گرانے لگتا ہے اور سر پر ایک سکے جتنا گنج پن ہوجاتا ہے جو بعض صورتوں میں بہت پھیل جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دیوار چین سے


میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…