ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

گردن کو صاف کرنے کا اتنا آسان طریقہ جو آپ کو بھی معلوم ہونا چاہیے

datetime 18  جولائی  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چہرہ خوبصورت مگر گردن کالی ہوگئی اور اس طرح یہ کالے میلسما کے داغ پڑگئے ہیں تو یہ بڑی پریشانی کی بات ہے کیونکہ یہ داغ صرف آپ کے حُسن کو ہی خراب نہیں کر رہے ہیں بلکہ اندرونی طور پر ہارمونل بیماریوں کی وجہ ہیں

جس کو ختم کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے بہت آسان طریقے بتائے ہیں۔ آج کے-فوڈز لڑکیوں کی اس بڑی مشکل کو آسان کرنے جارہا ہے وہ بھی ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی ایسی بیوٹی ٹپ جس میں دو چمچ دہی اور ایک چمچ گُڑ کا استعمال کیا گیا ہے توآپ بھی جانیں اور آج ہی استعمال کریں۔ دو چمچ دہی اور ایک چمچ گُڑ کو اچھی طرح مکس کرلیں۔دو چمچ انار کے جُوس کو دو سے تین سیکنڈز کے لئے ہلکی آنچ پر پکا لیں۔ اب ان تینوں چیزوں کو مکس کرکے چہرے، گردن، انگلیوں غرضیکہ جہاں بھی آپ کو ایسے کالے نشانات ہیں آپ ان جگہوں پر اس پیسٹ کو لگا لیں۔آدھے گھنٹے تک اس کو لگائیں اور جلد پر مساج کرتی رہیں۔ انگلیوں کو اچھی طرح رگڑیں، گردن کو مستقل رگڑتی رہیں اور نیچے سے اوپر کی جانب مساج کریں تاکہ یہ مردہ خلیات نکل سکیں۔ اس کے بعد آپ ایک ٹشو کو پانی میں ڈبوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کرلیں۔ پھر گلیسرین جلد پر لگائیں اور چار منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔اس ٹپ کو آپ روزانہ استعمال کریں آپ کو یقیناً فائدہ ضرور ہوگا اور جن لوگوں کی جلد خُشک ہے وہ انار کے جوس کی جگہ مونگ پھلی کا تیل استعمال کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…