اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے،مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں، مریم نواز

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھیر کوٹ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں نوازشریف آزاد کشمیر میں پلس پلس ہورہے ہیں،خوشی ہے نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں،عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھوک کر آیا، عوام نے مسترد کر دیا،ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا،

اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا، عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے، تم نے آزاد کشمیر کے ووٹ پر نظر رکھی تو یاد رکھو آزاد کشمیر والے تمہار ا بہت برا حال کرنے والے ہیں۔ اتوار کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ دھیرکوٹ سے نیلم ویلی تک ہر طرف نواز شریف کی گونج ہے، آزاد کشمیر نے ن لیگ کا ساتھ دے کر تاریخ رقم کی، ہمارے رہنما کہتے ہیں کہ ہم نے بڑے جلسے دیکھے لیکن پہلی بار پانچ منزلہ جلسہ دیکھا ہے، مجھے خوشی ہے کہ نوازشریف کی قربانیاں رنگ لا رہی ہیں ضائع نہیں ہوئیں، مائنس کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں کہ نواز شریف آزاد کشمیر میں روز بروز پلس پلس اور پلس ہورہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈگزشتہ روز باغ کیسرکاری جلسے میں آئے تھے، انہوں نے باغ میں جلسہ صرف اس لئے رکھا کہ وہاں پر ان کے امیدوار کا دور دور تک تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے، وہ امیدوار صرف ایک اے ٹی ایم مشین ہے، اور عمران خان غربیوں کے پاس نہیں صرف پیسوں والوں کے پاس جاتے ہیں، عوام سے ووٹ مانگنے والا سلیکٹڈ عام کے ٹیکس کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں پھوک کر آیا تاہم کروڑوں روپے سرکاری پیسہ خرچ کرکے بھی انہیں عوام نے مسترد کردیا، کراچی سے خیبرتک ہرجگہ آپ کوعوام نے مستردکردیا، ایسے جلسے کو جلسی بھی نہیں کہا جاسکتا،

اگر عمران خان باغ میں جلسہ نہ کرتے تو ان کا بھرم رہ جاتا۔لیگی نائب صدر نے کہا کہ عمرا ن خان نے سوچا کہ پیسے والے کے پاس جاؤں گا اور شاید وہ پیسے دے کر لوگوں کو اکٹھا کرلے لیکن شرم کا مقام تھا کہ جلسے میں عوام نہ ہونے کے برابر تھی۔ نواز شریف کے ساتھ اے ٹی ایم نہیں ہیں بلکہ اللہ کے بعد عوام کی طاقت ہے اور اسی

وجہ سے سلیکٹڈ کو ہر جگہ سے عوام نے ریجیکٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ کشمیر ی خواتین جلسے میں بڑی تعداد میں موجود ہیں، آپ جیسی بہادر شیرنیوں کو دیکھ کر امید ہوگئی ہے کہ میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ آپ سب میرے ساتھ کھڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کی رگوں میں کشمیر کا خون ہے اور ہمارا

کشمیر سے گہر ارشتہ ہے،میر ادل کرتا ہے کہ نواز شریف یہاں ہوتے اور اپنی آنکھوں سے آپکی یہ محبت دیکھتے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ی عوام کے جذبے کو دیکھ کر ایک بات کہہ سکتی ہوں یہ بڑا انقلا ب ہے، میں نواز شریف کو مبارکباد دیتی ہوں کہ وہ یہ الیکشن جیت چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحب بھلے آزاد کشمیرمیں موجود نہیں

مگر وہ ہر جلسہ دیکھتے ضرور ہیں۔انہوں نے کہا کہ دھیر کوٹ کا مقابلہ ان سے ہے جن کا تعلق مشرف سے رہا، ان کا تعلق ہمیشہ اقتدار سے رہا ہے عوام سے نہیں رہا۔ ایک بار پھر عمران پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ وہ کہہ رہا تھا کہ میں پاکستان میں تبدیلی لایاہوں اب آزاد کشمیر میں بھی لاؤں گا، اس جملے کے لئے پہاڑ جیسی ڈھٹائی چاہئے، کیوں کہ عمران خان تبدیلی نہیں تباہی لایا ہے اور اگر تم نے آزاد کشمیر کے ووٹ پر نظر رکھی تو

یاد رکھو آزاد کشمیر والے تمہار ا بہت برا حال کرنے والے ہیں۔عمران خان یہاں اپنا کٹھ پتلی وزیرا عظم لا کر آزاد کشمیر کی شناخت چھین کر پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتا ہے،عمران خان یہ فیصلہ بہت پہلے کرکے آزاد کشمیر میں آیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ25جولائی کو معرکے کا دن ہوگا آپ نے صرف ووٹ کو عزت نہیں دلوانی بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔ جب تک ن لیگ کے امیدوار جیت نہ جائیں آپ لوگوں نے گھروں میں واپس نہیں جانا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…