ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

جاسوسی کی نئی مہم اب کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا

datetime 18  جولائی  2021 |

نیویارک (این این آئی)ریسرچرز نے بتایا ہے کہ ایک خفیہ اسرائیلی کمپنی کے آلات کی مدد سے جاسوسی کی نئی مہم میں انسانی حقوق کے سرگرم کارکنان، منحرفین، سیاستدانوں اور مختلف طبقوں کے افراد ہدف ہیں۔جاسوسی کی اس مہم کے بارے معلومات مائیکروسافٹ کے سکیورٹی ریسرچرز اور ٹورانٹو یونیورسٹی کی سیٹیزن لیبارٹری کے ایک بیان

سے عام ہوئی ہیں۔اس بیان میں بتایا گیا کہ دنیا کے کم سے کم ایک سو افراد کے اکاؤنٹس کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔ بڑے امریکی ٹیکنیکل ادارے مائیکروسوفٹ کی سکیورٹی ٹیم کے مطابق جاسوسی کی یہ کارروائی کانڈیرو اورسؤرگم کے ناموں سے کی جا رہی ہے۔اس تناظر میں ٹورانٹو یونیورسٹی کی سیٹیزن لیب کا کہنا ہے کہ کانڈیرو ایک خفیہ کمپنی ہے جو اسرائیل میں قائم ہے اور یہ جاسوسی کے سافٹ ویئر ٹولز مختلف حکومتوں کو فروخت کرتی ہے۔لیب کے مطابق ان ٹولز کے استعمال سے کسی بھی فرد کی نگرانی ممکن ہو سکتی ہے۔ جاسوسی کے ان ٹولز کے ذریعے آئی فونز، اینڈرآئڈز، میک بکس، کمپیوٹر اور کلاؤڈ اکاؤنٹس میں وائرس ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان کی نگرانی بھی کی جا سکتی ہے۔مائیکروسافت نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں کم از کم ایک سو افراد اس مہم میں ٹارگٹ کیے جا چکے ہیں۔ ان افراد کا تعلق فلسطینی علاقے، اسرائیل، ایران، لبنان، یمن، اسپین، برطانیہ، ترکی، آرمینیا اور سنگاپور سے ہے۔

امریکی ٹیکنیکل ادارے نے کہا ہے کہ اس نے اپنے سوفٹ ویئر کو اپ گریڈ کر کے اس جاسوسی کی مہم کو بظاہر روک دیا ہے اور کانڈیرو کے وائرس کو کمپیوٹر سسٹم میں داخل ہونے کے خلاف یہ پیش رفت رکاوٹ ثابت ہوئی ہے۔ اس وائرس کو مائیکروسوفٹ نے ‘ڈیولز ٹنگ’ کا نام دیا ہے۔خطرات پر نگاہ رکھنے والے مائیکروسوفٹ کے انٹیلیجنس سینٹر

کا کہنا ہے کہ ڈیولز ٹنگ نامی وائرس کسی بھی سسٹم میں داخل ہو کر تمام تفصیلات چوری کر لیتا ہے۔وائرس مقبول ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر، جی میل، یاہو اور دوسری ایسی ویب سائیٹس میں گھس کر موجود معلومات کو چوری کر لیتا ہییہ وائرس مقبول ویب سائٹس فیس بک، ٹویٹر، جی میل، یاہو اور دوسری ایسی ویب سائیٹس میں گھس کر موجود

معلومات کو چوری کر کے منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ وائرس میسجز پڑھنے کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی حاصل کر لیتا ہے۔ ڈیولز ٹنگ کسی ایک سسٹم میں داخل ہو کر فرضی پیغامات بھی ارسال کرتا ہے اور اس طرح دوسرے افراد کے کمپیوٹر میں موجود ذاتی ڈیٹا کو بھی خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔سیٹیزن لیب نے بھی ایسی ہی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ لیب کے مطابق یہ وائرس ویب کیم تک کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیٹیزن لیب کے مطابق اسرائیل میں خفیہ ٹولز بنانے والی کمپنی کا نام سائٹو ٹیل لیب لمیٹیڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…