پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

صدر عارف علوی بھی متحرک تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی

datetime 18  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت عارف علوی نے تمام وزارتوں اور ڈویڑنز سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی۔ ہفتہ کو صدر مملکت عارف علوی نے تمام وزارتوں اور ڈویڑنز سے کارکردگی رپورٹ طلب کرلی ہے، اور صدارتی حکم نامہ کے مطابق تمام وزارتیں اور ڈویژنز عید الاضحی کے بعد ایوان صدر

میں اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں۔ذرائع کے مطابق صدر کی جانب سے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، کون سے پراجیکٹس جو اب تک پایہ تکمیل تک پہنچے انہیں اور جو زیر تعمیر ہیں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے مشترکہ خطاب کے لئے ہی وفاقی حکومت سے کارکردگی رپورٹ طلب کی گئی ہے، وفاقی حکومت کی کامیابیوں اور مستقبل کی حکمت عملی کی روشنی میں صدر مملکت کے خطاب کے مندرجات مرتب کئے جائیں گے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حکومت کی کارکردگی پر عید کے بعد مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت کے خطاب کے ساتھ ہی پاکستان تحریک انصاف کا چوتھا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں تاحال صدر مملکت کے خطاب پر بحث کو بھی نہیں سمیٹا جاسکا، صدر مملکت نے گزشتہ سال 20 اگست کو مشترکہ اجلاس سے خطاب کرکے تیسرے پارلیمانی سال کا آغاز کیا تھا۔ صدارتی خطاب میں خارجہ اور داخلہ امور بھی حصہ ہوں گے، صدر مملکت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تعلقات، کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا تذکرہ بھی اپنے خطاب میں کریں گے، عید کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ مشترکہ اجلاس کے حوالے سے انتظامات بھی کرے گا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…