جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی اغواء

datetime 17  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی 26 سالہ صاحبزادی سلسلہ علی خیل کو بلیو ایریا سے اغواکئے جانے اور پانچ گھنٹے کے بعد زخمی حالت میں تہذیب بیکری کے پاس سے ملنے کی خبر سامنے آئی تاہم اب ایک اور

سینئر صحافی مبشر زیدی نے مزید پریشان کن تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔میڈیا رپورٹسکے مطابق مبشر زیدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی صاحبزادی کو اسلا م آباد بلیو ایریا سے اغواکیا گیا جہاں وہ اپنے چھوٹے بھائی کیلئے تحفہ خریدنے کیلئے گئی تھیں ، پانچ گھنٹے کے بعد انہیں جب واپس چھوڑا گیا تو سلسلہ علی خیل کے ہاتھ اور پائوں بندھے ہوئے تھے ، ان کے دوپٹے کے ساتھ ایک ٹشو پیپر اور پچاس روپے کا نوٹ بندھا ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ ” اگلی باری تمہاری ہے” ۔افغان سفارتخانے نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے ۔دوسری جانب حکومت نے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کے لیے پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پولیس میں ریٹائرڈ فوجی افسران کی بھرتی پر عائد پابندی ہٹانے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ جس کے بعد حکومت کی جانب سے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر کی تین نشستوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔ان سیٹوں پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اورریٹائرڈ کرنل کو بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر بھرتی کیا جائے گا۔ مطلوبہ قابلیت میں امیدوار ریٹائرڈ افسران کا فوج کی انفنٹری یونٹ سے ہونا اہمیت رکھے گا۔ جبکہ بھرتی ہونے والے ریٹائرڈ افسران کو ایک لاکھ 75ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔ حکام کے مطابق صوبے میں سی پیک کے پانچ اور اٹھاسی دیگر پراجیکٹس پر غیر ملکیوں کو سکیورٹی کی فراہمی کے لیے ریٹائرڈ فوجی افسران کو بھرتی کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…