بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

رواں سال خطبہ حج کون پیش کرینگے؟ سعودی حکومت نے خوش نصیب امام کے نام کا اعلان کردیا

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (این این آئی)حرمین شریفین کی انتظامی امورکے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی منظوری سے امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ کو خطبہ حج پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ڈاکٹر الشیخ بندر بن عبدالعزیز بلیلہ مسجد حرام میں امام اور خطیب

ہیں اور کبار علما کونسل کے رکن ہیں۔۔انہیں اس بار میدان عرفات میں خطبہ حج پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ خیال رہے کہ خطبہ حج اہل اسلام کے دلوں پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔الشیخ بلیلہ کو 18 اکتوبر2020ء کو سعودی عرب کی کبار علما کونسل کا رکن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ 1395ھ کو مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ ڈاکٹر بلیلہ ام القریٰ یونیورسٹی میں الشریعہ کالج میں فقیہ اور اسلامک اسٹڈیز میں ایم اے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی سے فقہ میں پی ایچ ڈی کیا۔ تعلیم سے فراغت کے بعد مسجد حرام امامت اور خطابت کے فرائض انجام دینا شروع کیے۔ وہ اس کے ساتھ ساتھ طائف یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسرکے طور پربھی خدمات انجام دیتے ہیں۔دوسری جانب حجاج کرام کو مختلف سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی رابطہ کونسل نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ رواں سال حج کے موقعے پر کرونا کیایام میں 5 ہزار رضا کاروں پرمشتمل عملہ تشکیل دیا گیا ہے۔رابطہ کونسل کے

وائس چیئرمین ڈاکٹر ساعد الجھنی نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشاعر مقدسہ میں حجاج کرام کی خدمت کے لیے پانچ ہزار سے زاید رضا کار بھرتی کیے گئے ہیں۔ یہ رضا کار عازمین حج کو منیٰ، عرفات، مزدلفہ اور دوسرے مشاعر مقدسہ میں خدمات فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال حج کے موقعے پر60 ہزار افراد کی حج کے لیے

رجسٹریشن کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی اور ان کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الجھنی کا کہنا تھا کہ اندرون ملک کے حجاج کرام کی خدمت کے لیے کام کرنے والے ادارے اللہ کے مہمانوں کو مناسک کی ادائی کے لیے مناسک ماحول فراہم کیاجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال حج کے موقعے پر مختلف کمپنیوں کے55 اتحاد قائم ہیں جن میں 161 ادارے اور کمپنیاں ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…