پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

پسنی میں بزدل دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید

datetime 15  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن ) بلوچستان میںپسنی کے قریب دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پسنی میں

دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے کیپٹن اور سپاہی شہید ہوگئے۔ دہشت گردوں نے پسنی میں واقع خدابخش بازار میں فورسز کی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں میں شہید ہونے والے کیپٹن آفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شامل ہیں، واقعے کے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا ہے۔پاک فوج کا کہنا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں کرنے والے عناصر کو ملک دشمن ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے، ملک دشمن عناصر بلوچستان میں سخت محنت سے حاصل کئے گئے امن وخوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتے، سیکیورٹی فورسز ہرقیمت پر اس طرح کی گھنائونی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…