ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نیب نے پاکستان بھر سے پولیس افسران کی خدمات مانگ لیں

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) قومی احتساب بیورو نے پاکستان بھر سے گریڈ 17 سے 20 تک کے پولیس افسران کی خدمات مانگ لیں۔نیب پاکستان کی جانب سے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو مراسلہ بھجوادیا گیا۔آئی جی خیبر پختونخوا پولیس نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے مراسلہ ملنے کے بعد صوبے بھر کے گریڈ 20سے گریڈ 17کے افسران کے نام طلب کر لیے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ جوافسر بخوشی قومی احتساب بیورو میں جانے کے خواہشمند ہیں۔خیبر پختونخوا میں پولیس افسران کے پہلے سے ہی کمی ہیں تاہم خیبر پختونخوا کے بعض افسران نے نیب میں جانے پررضا مندی ظاہر کر دی ہیں۔دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے میڈیا میں شائع وزیر خزانہ شوکت ترین کے بیان کی تردید کردی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ’’ نیب کی وجہ سے بیوروکریسی کام نہیں کر رہی’’۔نیب نے پریس ریلیز جاری کرکے وزیر خزانہ کے بیان کو بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ نیب کے اس وقت1273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ، جن کی مالیت تقریباََ 1300ار ب روپے ہے ، ان میں سے بیوروکریسی کے خلاف مقدمات نہ ہونے کے برابر ہیں مگر اس کے باوجود تواتر کے ساتھ نیب کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد نیب پر الزام تراشی اور بیوروکریسی کی حوصلہ شکنی کرنا مقصود ہے۔نیب نے کہا کہ بیوروکریسی کسی بھی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ قومی احتساب بیورو بیوروکریسی کا نہ صرف احترام کرتا ہے بلکہ ان کی خدمات کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتا ہے۔ بیوروکریسی اگر آئین اور قانو ن کے مطابق کام کرتی ہے تو اسے نیب سے ڈرنے کی قطعاََ کوئی ضرورت نہیں۔ نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے

خاتمہ کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ نیب کسی پراپیگنڈہ کی پرواہ کیے بغیر ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔نیب کا مذکورہ وزیر کو مشورہ ہے کہ وہ نیب آرڈیننس کا مکمل جائزہ لیں جس کی منظوری پارلیمنٹ نے دی ہے اور سپریم کورٹ اسفند یارولی کیس میں اس کا مکمل جائزہ لے چکی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…