جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی’ تعلیم بارے عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے بسوں کا استعمال،والدین یہ خبر ضرور پڑھ لیں

datetime 14  جولائی  2021 |

لاہور(این این آئی )محکمہ خصوصی تعلیم کا منفرد اقدام، خصوصی بچوں کے گھر گھر داخلوں کیلئے موبائل بس سروس استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، داخلوں کیلئے

ہیلپ لائن 1162 بھی قائم کردی گئی۔ محکمہ خصوصی تعلیم اب تعلیم بارے عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے بسوں کا استعمال کرے گا، خصوصی بچوں کے داخلوں کیلئے بسوں پر تشہیری مہم چلائی جائے گی، بسوں پر خصوصی طور پر ہیلپ لائن نمبر 1162 آویزاں کیا گیا ہے، بچوں کی نگرانی اور حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔صوبائی وزیر خصوصی تعلیم محمداخلاق کا کہنا ہے کہ محکمہ خصوصی تعلیم اپنے اداروں میں داخلوں کے تناسب کو دوگنا کرنے کے ہدف کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ گزشتہ دور حکومت میں خصوصی تعلیم پر توجہ کا فقدان رہا ہے۔ خصوصی بچوں کی بسوں پر محکمہ کی تشہیر کیلئے مختلف پیغامات لکھے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…