جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

عدالتوں کے دھکے ختم اب صرف 15 دن میں وراثت آپ کے نام حکومت نے نئے وراثتی سرٹیفکیٹ کا آغاز کر دیا‎

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراءسے عوام کے لئے آسانی پیدا ہوگی، حکومت کا اصل مقصد عوام کے لئے آسانیاں پپدا کرنا ہے، کوشش ہے کہ الیکشن میں ای ووٹنگ کے ذریعے اوورسیز پاکستانی ووٹ کاسٹ کرسکیں،

ای وی ایم مشینز کے استعمال سے شفافیت آئے گی۔وزیر اعظم بدھ کو پنجاب میں وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، وزیر داخلہ شیح رشید احمد، وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم اور چئیرمین نادرا طارق ملک بھی شریک تھے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نظام میں ای گورننس لے کر آئیں، ٹیکنالوجی کے استعمال سے کسی بھی کام میں تیزی لائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کے ٹیکس کے پیسے سے کام کرتی ہے، عوام کے لئے کوئی بھی کام مشکل ہوتا ہے جو ان کے لئے تکلیف دہ ہے،وراثتی سرٹیفکیٹ کا نادرا کے ذریعے اجرا ایک بڑا اقدام ہے، وہ اب نارمل طریقے سے اسے حاصل کرسکتے ہیں، خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وراثتی سرٹیفیکیٹ کے حصول میں آسانی ہوگی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکنالوجی میں انقلاب آگیا ہے، میں چاہوں گا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں کیونکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ہمارے لئے آسانیاں پیدا کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال نے آج سے 20 سال پہلے ان ہائوس سافٹ ویئر تیار کیا جس سے سارا ہسپتال پیپر لیس بن گیا، اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ کرپشن کا امکان ختم ہوگیا، اس کے نتیجے میں یہ ممکن نہیں تھا کہ جعلی رسیدیں بنتی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت میں ای گورننس لائی جائے، یہاں فائل گم ہوجاتی ہے پھر آگ لگ جاتی ہے،لینڈ ریکارڈ تک کو آگ لگ جاتی ہے،ای گورننس سے یہ سارا سسٹم اس سے بچ سکتا ہے۔ تقریب سے وفاقی وزیر قانون اور انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے بھی خطاب کیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وراثتی سرٹیفیکیٹ کا نادرا کے ذریعے اجرا حکومت کی طر ف سے عوام کے لئے ایک بڑا اقدام ہے جس کے نتیجے میں قانونی ورثا عدالتوں سے رجوع کئے بغیر نادرا سے 15 دن کے اندر وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں گے۔یہ اقدام وزیر اعظم عمران خان کے اس ویژن کا حصہ ہے جو شہریوں کو ان کے جائز حقوق بغیر دقّت حاصل کرنے کو یقینی بناتا ہے۔ اس اقدام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگااور ورثا کو اپنا جائز قانونی حق جلد اور آسان طریقے سے میسر ہوگا۔ یہ نظام خصوصی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے خاص افادیت کا حامل ہے جن کو پہلے وراثتی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے پاکستان آنا پڑتا تھا۔ اب وہ بیرون ملک ہی بایو میٹرک تصدیق سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں اس نظام کی کامیابی کے بعد پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا نے بھی ان قوانین کو اپنے صوبوں میں اختیار کرلیا ہے۔ صوبہ پنجاب نے اس ضمن میں تمام قانونی ضروریات پوری کرلی ہیں اور اب صوبہ میں تمام اضلاع میں موجود نادرا سینٹرز وراثتی سرٹیفکیٹ اجرا کرنے کے مجاز ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب میں وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراءکی تقریب میں شرکاکو ایک مختصر ویڈیو بھی دکھائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…