اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پاک انگلینڈ سیریز،کابینہ کی پی ٹی وی کو بھارتی کمپنی کو رقم ادا کرنے کی ہدایت

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فاقی کابینہ نے سرکاری ٹی وی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2020 کی پاک انگلینڈ سیریز کے حوالے سے بھارتی براڈ کاسٹر کمپنی کو واجب الادا 5 لاکھ ڈالرز کی رقم ادا کرے۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی وی کے ذمہ انڈین براڈکاسٹر کے بقایا جات کا معاملہ اٹھایا

جس پر کابینہ نے پی ٹی وی کو ہدایت کی کہ انڈین براڈکاسٹر سونی پکچرز کو بقایاجات ادا کرکے معاملہ حل کیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ٹیم نے 2020 میں انگلینڈ کا دورہ کیا تھا، سرکاری ٹی وی نے دونوں ٹیموں کے درمیان میچز بھارتی براڈ کاسٹ کمپنی سونی پکچرز سے معاملات طے کرکے براہ راست نشر کئے تھے تاہم اس حوالے سے سرکاری ٹی وی پر 5 لاکھ ڈالرز کی رقم اب تک واجب الادا تھی۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے انگلینڈ کی ’’بی‘‘ ٹیم کیخلاف بدترین کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پرفارمنس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کا موقع ہاتھ آگیا تھا مگر ہدف کا دفاع نہیں کرسکے، سب سے بڑا مسئلہ فیلڈنگ کا رہا،یہ کارکردگی بطور ہیڈ کوچ میرے میرے لیے سخت تشویش کا باعث ہے، شکستوں کا صرف کھلاڑیوں یا کوچز کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، یہ ٹیم کی ناکامی ہے۔ بدھ کو یہاں قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس پرفارمنس کا دفاع نہیں کیا جاسکتا، تیسرے ون ڈے میچ میں فتح کا موقع ہاتھ آگیا تھا مگر ہدف کا دفاع نہیں کرسکے، سب سے بڑا مسئلہ فیلڈنگ کا رہا۔مصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ہوم اور اوے سیریز دونوں میں اچھا کھیلے اور درست سمت میں گامزن تھے،

انگلینڈ میں حالیہ سیریز کے بعد اب لگ رہا ہے وہیں کھڑے ہیں، یہ کارکردگی بطور ہیڈ کوچ میرے میرے لیے سخت تشویش کا باعث ہے، شکستوں کا صرف کھلاڑیوں یا کوچز کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، یہ ٹیم کی ناکامی ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر پلیئرز حکمت عملی کے مطابق پرفارم نہیں کرپاتے تو جتنے ذمہ دار وہ ہیں، اتنے کوچز بھی

ہیں، سیریز میں بولرز بجھے بجھے نظر آئے، اگر انہوں نے پرفارم کیا تو بھی فیلڈرز نے ساتھ نہیں دیا، محدود اوورز کی کرکٹ میں 7 یا 8 کے رن ریٹ سے کھیلنا مشکل نہیں ہوتا، اس لئے وکٹیں حاصل کرتے رہنے کی ضرورت ہوتی ہے، فیلڈرز کیچ چھوڑیں تو رنز روکنا مشکل ہوجاتا ہے، یہ تیسرے ون ڈے میچ میں ہوا، اپنی غلطیاں سدھارنے کی کوشش کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…