جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

“کرکٹ بھی عجیب کھیل ہے منہ کالا کرنے کو وائٹ واش کہتے ہیں” انگلینڈ کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست پر پاکستانی شائقین سیخ پا‎

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک روزہ سیریز، انگلینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے 332 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق

تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 332 رنز کا ہدف دے دیا تھا۔انگلینڈ کےہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد برمنگھم میں ناراض پاکستانی شائقین نے روڈ پر احتجاج کیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ ’ مصباح ، وقار ہمیں تنہا چھوڑ دو‘۔ایک پاکستانی مداح نے نارضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح میں آپ سے التجا کرتا ہوں کہ آپ کاؤنٹی ٹیم یا گھریلو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کریں۔مداحوں نے اسٹیڈیم کے باہر “گو مصباح گو” کی آوازیں لگائیں ایک پاکستانی جو پورے میچ میں قومی ٹیم کے لئے خوشی منا رہا تھا اس کا کہنا ہے کہ میرے لیے ٹیم کی ہار تسلیم کرنا مشکل تھا لیکن قومی ٹیم کی حمایت جاری رکھوں گا۔کچھ مداحوں نے مزاخیہ انداز میں کہا کہ پاکستانی ٹیم اب اپنے ٹریک ریکارڈ کو بہتر بنانے کے لئے زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلنا چاہے گی۔سوشل میڈیا پر بھی مداحوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔ ایک مداح نے ٹویٹ کرتے کہا کہ کورونا وائرس دنیا کی دوسری ڈیڈ لائن ہے جبکہ وقاراور مصباح پہلی ہے۔حسن خان نے تبصرہ کیا کہ کرکٹ بھی عجیب کھیل ہے منہ کالا کرنے کو وائٹ واش کہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…