جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ایرانی حکومت نے مسلم ڈیٹنگ ایپ ”ہمدم“ لانچ کردی‎‎

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی حکومت نے نوجوانوں کو شادی جیسے پاکیزہ بندھن کی طرف راغب کرنے کیلئے ایک سرکاری مسلم ڈیٹنگ ایپ لانچ کردی ہے جسے ’’ہمدم‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کے مطابق ہمدم‘ نامی اس مسلم ڈیٹنگ ایپ میں

تمام شہریوں کو اپنا جیون ساتھی تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ خیال رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای زیادہ عمر میں ہونے والی شادیوں کے حوالے سے بارہا متنبہ کرچکے ہیں اس سلسلے میں سربراہ ایرانی سائبر سکیورٹی پولیس کرنل علی محمد رجبی کا کہنا ہے کہ یہ ایرانی حکومت کی طرف سے منظور شدہ اپنی نوعیت کا واحد سوشل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ تمام پلیٹ فارمز غیر قانونی تصور ہونگے۔ اس مسلم ڈیٹنگ ایپ کو حکومتی ادارے تبیان کلچرل انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ اس ادارے کے سربراہ کمیل خجستہ ہیں۔ انہوں نے اس ایپ ’’ہمدم‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ سے ایک صحتمند خاندان کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ ایران کے دشمن اپنے نظریات ہم پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے خاندان شیطان کے نشانے پر ہیں۔ ہماری خاندانی قدروں کو بیرونی طاقتوں سے خطرہ لاحق ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…