منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

بزدار حکومت شہبازشریف کے ایک اور منصوبے کی معترف، پنجاب حکومت کا بڑا اعتراف

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)بزدار حکومت شہبازشریف کے ایک منصوبے کی معترف،شہبازشریف نے سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو سیف سٹی پروجیکٹ کا ٹھیکہ دیا،پنجاب حکومت کا لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 30فیصد کیمرے خراب ہونے اعتراف،لاہور سیف سٹی اتھارٹی کی رپورٹ پنجاب اسمبلی جمع،پنجاب حکومت نے لیگی رکن حناپرویز کے مطالبے پر رپورٹ جمع کرائی۔

سیف سٹی پروجیکٹ 17.52ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا۔پروجیکٹ کے تحت لاہور میں 7678کیمرے اور قصور میں 8150کیمرے نصب کیے۔کیمروں اور دیگر تنصیبات کی خریداری کیلیے ملکی اور غیرملکی اخباروں میں اشتہار دیے۔یہ اشتہار پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2014کے تحت شائع ہوئے۔سب سے کم بولی دینے والی کمپنی ہواوے سے معاہدہ کیا۔خراب کیمرے کی مرمت کیلئے ہواوے کی انتظامیہ سے مذاکرات چل رہے ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور نکاسی آب کے کام کو بارش کے دوران اور بارش کے بعد بھی جاری رکھا جائے۔ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے اور نکاسی آب کیلئے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مشکل کا سامنا نہیں ہوناچاہیئے۔ ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ واسا، انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کے حکام فیلڈ میں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر علاقے میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال اور نکاسی آب کے انتظامات کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…