جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

آئندہ 3 روزکےدوران طوفانی بارشوں کی پیش گوئی‎

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا نیا سلسلہ، محکمہ موسمیات نے سوموار سے بدھ تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔ راولپنڈی، کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، گوجرانوالہ اور پشاور کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔صوبہ پنجاب میں بارشوں کے اسپیل میں شدت آگئی، جس کے باعث سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کیمطابق آ ج سے ملک کے شمالی حصوں میں مون سون کی شدت میں اضافہ دیکھا جائے گا اور 10جولائی سے 14جولائی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک،چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سیالکوٹ، گجرانوالہ، حافظ آباد اور لاہور سمیت شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آ باد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودہا، میانوالی، بھکر اور لیہ میں 10 سے 14 جولائی تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مون سون بارشیں پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتیں ہیں جب کہ لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور فیصل آ باد میں 12سے 14جولائی کے دوران تیز بارش کے سبب شہری سیلاب کے خطرات ہیں، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور حفاظتی انتظامات کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں جب کہ عوام وہ بارش کے دوران گھر وں کے اندر اور باہر احتیاط برتیں، برقی تنصیبات اور خستہ حال عمارات سے مناسب فاصلہ رکھیں۔یا د رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ گزشتہ سال کراچی اور صوبہ سندھ میں مون سون کی ریکارڈ بارشیں ہوئی تھیں لیکن لاہور اور پنجاب میں مون سون سیزن کے دوران ہونے والی بارشیں معمول سے کم رہی تھیں تاہم رواں سال مون سون سیزن کے دوران پنجاب میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے، توقع سے زائد بارشوں کا امکان ہونے کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں متعلقہ ادارے پہلے ہی الرٹ ہو چکے، نکاسی آب کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…