ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

یہ خالہ جی کا واڑہ نہیں ۔۔۔ شہباز شریف پریس کانفرنس کے دوران جذباتی ہو گئے

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اورپاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پریس کانفرنس کے دوران جذباتی ہو گئے اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا ، یہ خالہ جی کا واڑہ نہیں تھا ۔

شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ہمیں لوڈ شیڈنگ کا عذاب ورثے میں ملا جب 16,16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی ، لوگ ہاتھ سے پنکھا جھلتے تھے ، میں نے خود مینار پاکستان کے سایہ میں بیٹھ کر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا تھا ۔ نواز شریف کے ساتھ مل کر دن رات محنت کی اور مختلف پاور پلانٹس لگائے ، دن رات پاور پلانٹس کو چلانے کیلئے کام مکمل کئے جس کے بعد پاکستان سے لوڈ شیڈنگ کی لعنت سے چھٹکارا حاصل ہوا ۔دوسری جانب ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے خلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی تفتیشی رپورٹ تیار کرلی ہے جسے عدالت میں جمع کرایا جائے گا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایف آئی اے نے شہباز شریف سے 25 سوالات کیے تاہم انہوں نے ایک بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…