پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبرپختونخواحکومت نے موسم گرما کی تعطیلات میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کا موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نیا فیصلہ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا ہے،

موسم گرما کی تعطیلات 31 جولائی 2021 تک بڑھا دی گئی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ محکمہ اعلی تعلیم حکومت خیبرپختونخوا نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، 31 جولائی تک تمام پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر جامعات، کالجز اور ڈگری ایوارڈنگ ادارے بند رہیں گے۔ دوسری جانب صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کو بچوں کے مستقبل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،موجودہ حکومت کی ڈنگ ٹپاؤپالیسی اور نااہلی نے قوم کے نونہالوں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا ہے،سرکاری سکولو ں میں چھٹیاں کرانے کی بجائے صبح 6سے 10بجے تک ٹائمنگ کردینی چاہیے تھی۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے سنی تحریک گجرات کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ گذ شتہ دو سا لو ں میں طا لب علمو ں کا سرکاری تعلیمی مدار س بندہونے سے نا قابل تلا فی نقصان ہو چکا ہے کورونا وائر س کی موجود گی میں بھی بچو ں کو منا سب احتیا طی تدا بیر کے سا تھ تدر یس کاعمل جاری رکھنا چاہیے تھا مگر بد قسمتی سے حکومت کی ناکام پا لیسو ں کے باعث طلبا ء کے تقریبا دو سا ل ضا ئع ہو گئے۔ انہو ں نے کہاکہ کورونا کیسو ں میں واضح کمی کے بعد حکومت کو مو سم گرما کی چھٹیاں کرانے کی بجائے صبح 6سے 10بجے تک سکو لو ں کے او قا ت کار کرکے چھٹیاں نہیں کرانی چاہیے تھی جبکہ اس شدید گرمی میں بھی پرائیو ٹ سکو لو ں نے چھٹیاں نہیں کرائیں اس لیے حکومت کو بھی سکولو ں کا ٹا ئم ٹیبل تبد یل کرنا چاہیے تھا، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں نہیں کرانی چاہیے تھی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…