پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنہوں نے کبھی اپنے ہاتھ سے ایک روپیہ نہیں کمایا وہ ملکی معیشت کیا چلائیں گے، فواد چوہدری کی بلاول بھٹو اور مریم نواز پر شدید تنقید

datetime 11  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی ،بلاول اور مریم کو کشمیر کی تاریخ کا بھی نہیں پتا،جنہوں نے کبھی اپنے ہاتھ سے ایک روپیہ نہیں کمایا وہ ملکی معیشت کیا چلائیں گے،سونے کا چمچہ منہ میں لے کر دونوں بچے اپنے ابوؤں کی کرپشن بچانے نکلے ہیں،

دونوں جماعتوں میں جمہوریت کے بجائے بادشاہت کا کلچر ہے،سابق وزرائے اعظم بلاول بھٹو زر داری اور مریم کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں ۔ ہفتہ کو یہاں تحریک انصاف کے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ایک نئی منزل سے روشناس کرانا ہے ،آزاد کشمیر میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ بلاول اور مریم کو کشمیر کی تاریخ کا بھی نہیں پتا،جنہوں نے کبھی اپنے ہاتھ سے ایک روپیہ نہیں کمایا وہ ملکی معیشت کیا چلائیں گے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ سونے کا چمچہ منہ میں لے کر دونوں بچے اپنے ابوؤں کی کرپشن بچانے نکلے ہیں،پی ٹی آئی نے ملک سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے قبضے کا خاتمہ کیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ دونوں جماعتوں میں جمہوریت کے بجائے بادشاہت کا کلچر ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب معلوم ہوا کہ کرکٹ سیزیز کے نشریاتی حقوق بھارتی کمپنی کے پاس ہیں تو ہم نے کسی بھی بھارتی کمپنی سے کاروبارنہ کرنیکا فیصلہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے معاشی قربانیاں بھی دی ہیں ،ہم نے جان کی بھی قربانیاں دی ہیں ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے دیوالیہ ہونے والی پاکستانی معیشت کو سنبھالا۔ وزیر اطلاعات نے ایک بار پھر مریم نواز اور بلاول بھٹو زر داری پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دونوں نے کبھی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر سفر نہیں کیا ، ان لوگوں کو عوام کے مسائل کا علم نہیں ہے ، غریب عوام کی پارٹی تحریک انصاف ہے ۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…